ایفی ڈرین کیس،سزاکےخلاف اپیل پرحنیف عباسی نے درخواست واپس لےلی

سماء نیوز  |  May 18, 2022

لاہور ہائی کورٹ نےمنشیات اسمگلنگ کیس میں حنیف عباسی کی سزا کےخلاف اپیل راولپنڈی بنچ میں فکس کرانے پر نمٹادی۔

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں حنیف عباسی  کی سزا کے خلاف اپیل کی پرنسپل سیٹ پر منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی  نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ راولپنڈی بنچ پراپیل فکس کرانے کیلئے رجوع کرلیا ہے،پرنسپل سیٹ پرکیس فکس نہیں کرانا چاہتے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست پر واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔اسپشل کورٹ راولپنڈی نے حنیف عباسی کواس کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ 17 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روک دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ امیدہے کہ حنیف عباسی آئندہ سماعت تک عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے،اس لئے حنیف عباسی کوعوامی عہدہ رکھنےسےروک رہےہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More