ملتان:91 سالہ بزرگ طالبعلم نےڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرکےحیران کردیا

سماء نیوز  |  May 18, 2022

Your browser does not support the video tag.

ملتان میں 91 سال کے بزرگ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

ملتان کے بزرگ طالبعلم بابا محمد حنیف چوہدری نے91 سال کی عمر میں جامعہ زکریا سے پنجابی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔

سماء سے بات کرتےہوئے انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹریٹ مکمل کرنے کے بعد اب وہ مختلف کتابوں پر تحقیق کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بیسویں صدی کا ملتان اب میرے زیرے قلم ہے،معمری کے باوجودکتابوں سےعشق ہے۔

بزرگ طالبعلم نے1970 میں ماسٹرز جبکہ سال 2000 میں ایم فل کیا تھا۔

سماء سے بات کرتےہوئے ان کے بیٹے محمد امجد نے بتایا کہ والد کے پی ایچ ڈی کرنے پر فخر ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اچھی تعلیم حاصل کرنے کا  شوق والد صاحب کو بچپن سے تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد حینف 25 سے زائد کُتب کے مصنف ہیں جبکہ پنجابی زبان پر تحقیق کا کام بھی کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More