دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی ویمنز نے سری لنکن ٹیم کو دھول چٹاکر شاندار کامیابی سمیٹ لی

ہماری ویب  |  May 26, 2022

کراچی: پاکستان ویمن ٹیم نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 102 رنز بنائے۔ ہاسینی پریرا 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

لاکشی ڈی سلوا نے 21 رنز اسکور کیے، ہرشیدانے16، اوشادی نے 8، کپتان چماری اور ایما نے، 5،5 رنز جوڑے، کاوسنا دلہاری 4 اور انوشکا انوشکا ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔طوبیٰ حسن، انعم امین، ندا ڈار، فاطمہ ثنا اور ایمن انور نے 1،1 وکٹ لی۔

کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب گراؤنڈ پر قومی ٹیم نے جیت کیلئے ملنے والا 103 رنز کا آسان ہدف تین وکٹیں گنوا کر 17 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا۔

عائشہ نسیم نے ناقابل شکست دھواں دار بیٹنگ کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئرآف دی میچ قرار پائیں۔

عائشہ نسیم نے 31 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اور ناقابل شکست اننگ کھیلی، انہوں نے 5 مرتبہ گیند کو باؤنڈری کے پار بھجوانے کے ساتھ ایک بلند وبالا چھکا بھی رسید کیا۔

قومی ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے 22 رنز جوڑے، ارم جاوید نے 18رنز اسکور لئے، منیبہ علی نے 17 رنز بنائے، سماندھیکا کماری، اوشادی رانا سنگھے اور ایما کانچانا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More