سینڈل میں آئس کریم رکھ دی، کھانے کی بے حرمتی کرکے پیسہ کمانا چاہتے ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین معروف برانڈ کی تشہیر پر پھٹ پڑے

ہماری ویب  |  Jun 16, 2022

کپڑے ہوں یا جوتے، گھر کے برتن ہوں یا اے سی ہر چیز کو بیچنے کے لیے مختلف برانڈز مختلف قسم کے نئے آئیڈیاز سوچتے ہیں اور ان کے تحت چیزوں کی بہترین مارکیٹنگ کرتے ہیں جس سے لوگ زیادہ سے زیادہ اور بہت وقت میں ان چیزوں کو خردینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ کمائی کا ایک عالمی ٹول بنا ہوا ہے کہ کوئی بھی چیز انسان کی ضرورت ہو یا نہ ہو اس میں اتنی کشش پیدا کی جائے کہ وہ خواہش بن جائے۔ انسان ضرورت سے زیادہ خواہش کو حاصل کرنے کی جستجو میں کئی ایسی چیزیں خرید لیتا ہے جو اس کو پسند آ جاتی ہیں۔

لیکن تشہیر کرنے کا بھی ایک خاص طریقہ ہوتا ہے۔ کسی بھی چیز کو پیش کرنے کے لیے اخلاقیات اور تمیز کو ملحوظِ خاص رکھنا چاہیے تاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ ترکی میں ایک معروف برانڈ نے جوتوں کی تشہیری مہم کی لیکن اس جوتوں کو کھانے کے ساتھ پیش کیا گیا۔ کہیں جوتے میں آئس کریم رکھ دی تو کہیں کھانے کا ڈبل روٹی کا بن، کہیں کیلوں کے اوپر چپل رکھ دی تو کہیں چپل کے پاس ہری پیاز کو رکھ ڈالا۔

ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین معروف برانڈ پر بھڑک اٹھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی چیز کو بیچنے کا کون سا طریقہ ہے؟ رزق کی بے حرمتی کرکے یہ کیا دکھانا چاہتے ہیں؟ کھانے پینے کی چیزوں کو ضائع کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ یہ غریب اور بھوکے لوگوں کے لیے کتنی ضروری ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس برانڈ کا بائیکاٹ کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے اور ہیش ٹیگز بھی خوب ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی برانڈ کی جانب سے ان تصاویر کو ڈیلیٹ تو کر دیا گیا ہے مگر کوئی معافی نامہ یا کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ جس کے بعد ترکی میں تو اب اس برانڈ کی بھرپور مخالفت کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More