سانس مفت ہے، اس پر بھی ٹیکس لگادیں ۔۔ پیٹرول کی قیمت اور مہنگائی بڑھ جانے پر شوبز اداکار بھی غصے میں سڑکوں پر نکل آئے

ہماری ویب  |  Jun 17, 2022

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ شوبز ستارے بھی پریشان ہیں۔

شوبز فنکاروں نے تیسری بار پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کرنے پر حکومتِ وقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے 24.03 روپے اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 234 روپے ہوگئی ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے مشہور اداکار فہد شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شئیر کی جس میں لکھا کہ کچھ رحم کر دیں، سانس مفت ہے تو اس میں بھی ٹیکس لگادیں تو مزہ آجائے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر متحرکی دکھائی دینے والے معروف اداکار منیب بٹ کی جانب سے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھنے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پیٹرول 234 ! لوگ احتجاج کرنے کے بجائے لمبی قطاروں میں ٹنکیاں فل کروانے پیٹرول پمپس پہنچ گئے۔

منیب بٹ نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس کمزور 13 پارٹیوں کی مخلوط حکومت پر کوئی بھروسہ اور سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔ خدا کے واسطے پاکستان کو بچاؤ اور الیکشن کرواؤ، سیاست نہیں ریاست بچاؤ۔

مقبول اداکار و ہوسٹ احمد علی بٹ نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد انسٹا اسٹوری شئیر کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا۔

اداکار خالد انعم جو اکثر حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں انہوں نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ پیٹرول مہنگا نہیں ہوا صرف قیمت بڑھائی ہے، جس طرح سازش نہیں ہوئی مداخلت ہوئی۔

اداکارہ صباء فیصل بھی ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف آئے روز آواز اٹھاتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کے حوالے سے ویڈیو پیغام شئیر کیا تھا۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اس وقت میں ایک انتہائی اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں جس کی وجہ سے ہمارے لوگوں کی زندگی کی بنیادی ضروریات کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔

خیال رہے خدشہ ظاہرہ کیا جا رہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More