والد کے بعد بیٹا بھی ابو کے دکھ میں چل بسا ۔۔ مشہور اداکار قادر خان نے کتنے حج کیے تھے؟

ہماری ویب  |  Jun 18, 2022

سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرنے والے اداکار اکثر اپنی نجی زندگی میں غم اور افسردگی سے دوچار ہو جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی اداکار قادر خان اپنے دلچسپ انداز اور کامیڈی کی وجہ سے جانے جاتے تھے، لیکن یہ مشہور اداکار 2018 میں انتقال کر گئے تھے۔

300 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہونے والے اداکار بیٹے کے ساتھ بتائے لمحات کو یاد کر کے افسردہ ہو جایا کرتے تھے، اپنے ایک انٹرویو میں قادر خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایک عرصے بعد ولن کے رول کے ٹھکرانا شروع کر دیا تھا، وجہ بتاتے ہوئے قادر خان کا کہنا تھا کہ میرے بڑے بیٹے قدوس کو اس وقت برا لگتا تھا اور اپنے دوستوں سے لڑائی کر بیٹھتا تھا جب اس کے دوست میرے بارے میں مزاق اڑاتے تھے۔

دراصل میں فلموں میں بطور ولن کام کرتا تھا، اور فلم کے آخر میں ایک ولن کو ہی مار کھانا پڑتی تھی جس پر بیٹے قدوس کو اس کے دوست چڑایا کرتے تھے۔ یوں اس طرح بیٹے کی وجہ سے قادر خان نے

قادر خان بتاتے ہیں کہ اس دن کے بعد سے میں نے فلموں میں ولن کے کردار کی آفرز کو ٹھکرا دیا اور پھر کامیڈی فلموں میں اداکاری کرنے لگا تھا۔ بھارتی اداکار اپنے بڑے بیٹے سے بے حد پیار کرتے تھے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ قدوس کینیڈا میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے یعنی والد سے دور ائیرپورٹ سیکورٹی آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

بیٹے کے لیے ہر حد تک گزر جانے والے قادر خان کے بیٹے نے بھی والد سے محبت کی انتہا کر دی، 2018 میں والد کے انتقال کے بعد بیٹے قدوس کی زندگی بھی سادہ ہو گئی تھی، وہ اس حد تک افسردہ ہو گئے تھے کہ والد کی موت کا غم انہیں ختم کر رہا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ 2021 میں قدوس گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے تھے، لیکن ان کے بارے میں ایک بات کافی مشہور ہے کہ قادر خان حج کے حوالے سے کافی سنجیدہ تھے وہ کئی بار حج کر کے آ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More