کمرے میں کون سی چیز موجود ہو تو پیسے ادا کرنے کے باوجود کمرہ چھوڑ دینا چاہیے؟ ہوٹل کے چند ایسے راز جن کے بارے میں سب کو معلوم ہونا ضروری ہے

ہماری ویب  |  Jun 18, 2022

اکثر لوگوں کا کام کے سلسلے میں دوسرے شہروں میں آنا جانا ہوتا ہے اور وہ ہوٹلوں میں ٹہرتے ہیں۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں لوگ اپنے خاندان سمیت بھی دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں جہاں ہوٹلوں میں ٹہرا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کچھ ہوٹل آپ کے بھروسے کے قابل نہیں ہوتے اور مسلسل آپ کی معلومات لے رہے ہوتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں ہوٹلوں کے اس خفیہ طریقہ کار کی اور اس سے بچنے کی آسان تدبیر بھی آپ کو بتاتے ہیں۔

باتھ روم کا شیشہ اور شاور بھی چیک کریں

جب آپ کوئی کمرہ خریدتے ہیں تو ہوسکتا ہے وہاں پر مختلف کیمرے نصب کرکے آپ کی ذاتی زندگی پر نظر رکھی جارہی ہو۔ کچھ ہوٹل یہ غیر اخلاقی حرکت بعد میں گاہکوں کو بلیک میل کرنے کے لئے بھی کرتے ہیں۔ ہوٹل میں جن جگہوں پر خفیہ کیمرہ لگایا گیا ہوتا ہے ان میں کوئی پینٹنگ، باتھ روم کا شیشہ،شاور، بلب یا پھر کمرے میں موجود پہلے سے کوئی چارجر وغیرہ ہوسکتا ہے۔

کیسے پتہ لگایا جائے؟

اس بات کا پتہ لگانا کچھ مشکل کام نہیں ہے۔ کمرے کی تمام لائٹس بند کرکے پردے برابر کر کے اندھیرا کر لیں۔ اب موبائل کا کیمرہ آن کرکے اسکرین پر دیکھتے رہیں۔ موبائل کیمرہ کو کمرےکی ہر چیز پر آہستہ آہستہ رکھ کے دیکھیں۔ اگر کسی جگہ سے سرخ روشنی نظر آئے تو سمجھ لیں کہ اس جگہ سے آپ کو ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ یہ تکنیک صرف اپنے ذاتی کمرے اور باتھ روم میں استعمال کریں کیونکہ ہوٹل کے باقی حصوں پر کیمرہ لگانا حفاظت کے لئے ضروری ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More