افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعدادایک ہزار ہو گئی،طالبان حکومت کی مدد کی اپیل

ہم نیوز  |  Jun 23, 2022

افغانستان میں 6 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار تک جا پہنچی ہے۔ طالبان حکومت نے  عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی۔

افغانستان کی  طالبان حکومت  نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریاں زیادہ ہیں ، تما م شہریوں کی امداد کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ بین الاقوامی طاقتیں اور ہمسایہ ممالک زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

طالبان حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ایسا تباہ کن زلزلہ گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں آیا۔افغانستان میں زلزلے سے کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا ہے اور  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1500 سے زائد افراد زخمی  بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کا صوبہ پکتیکا  زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے اور زلزلے کے بعد سے اب تک متعدد افراد مٹی سے بنے مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More