کنواروں کو فوری شادی کیلئے نایاب تجاویز اور بوڑھوں میں دوسری شادی کی خواہش کب تک رہتی ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 23, 2022

سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر ایسی تحاریر نظر سے گزرتی ہیں جنہیں دیکھ کر بے ساختہ ہنسی چھوٹ جاتی ہے اور لکھنے والے کی حس مزاح کو داد دینے کو جی چاہتا ہے۔

گزشتہ کئی روز سے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں تحریر ہے: خودکشی کا کوئی ایسا طریقہ جس میں جانی نقصان نہ ہو"۔ یہ ایک صارف کا مزاحیہ سوال ہے کیونکہ ایسا ہونا ممکن نہیں یہ صرف ایک مذاق ہے۔

ایسی ہی ایک پوسٹ چند روز قبل نظر سے گزری جس میں کچھ یوں تحریر تھا :

ایک یونیورسٹی میں ریسرچ ہو رہی تھی کہ "مرد کو دوسری شادی کی خواہش کب تک رہتی ہے۔

پروفیسر صاحب نے کہا 60 سال سے نیچے والوں سے پوچھنا وقت کا زیاں ہے۔ ایسا کریں 60 سال سے اوپر والے مردوں سے پوچھیں۔

چنانچہ طالبعلموں نے ایک 60 سالا بزرگ نظام دین سے سوال کیا تو بزرگ نے کہا کیا تمہارے پاس کوئی رشتہ ہے۔ طلبا جان گئے۔

پھر طلبا نے ایک 70 سالا بزرگ چراغ دین سے پوچھا اس نے کچھ ایسا ہی جواب دیا۔ ایسے ہی ایک 80 سالا بزرگ سے پوچھا تو بھی ایسا ہی جواب ملا۔

اس کے بعد ایک 90 سالا بزرگ امام دین سے سوال کیا تو بزرگ بولے آہستہ بات کرو تمہاری چاچی کے کان بہت باریک ہیں سن لے گی۔ یعنی جواب ہاں میں تھا۔

اب طلبا علاقے کے سب سے بوڑھے نیک محمد عرف نصر عثمانی کے پاس گئے جس کے ہاتھ اور سر رعشہ سے کانپ رہے تھے۔ ان سے سوال کیا کہ مرد کو دوسری شادی کی خواہش کب تک رہتی ہے۔ تو نصر صاحب کے ہاتھوں اور سر کی حرکت ایک دم رک گئی اور فرمایا "میرا خیال ہے قل تک تو رہتی ہے۔"

کنواروں کی شادی کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا صارفین اکثر طبع آزمائی کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک پوسٹ کچھ یوں تھی:

شادی نہ ہونے کی صورت میں گھر والوں کو منانے کے طریقے

گھر میں بغیر کسی وجہ کے اپنی ویلیو کا احساس پیدا کریں۔

مثلاً :

1۔گھر میں دیر سے آنا۔

2۔جب بھی گھر جائیں اور گھر والے کھانا دیں پسندیدگی کے باوجود ناپسندیدگی کا اظہار کریں کہ کھانا گرم نہیں ہے، کبھی تو تازہ کھانا دے دیا کریں۔

3۔ رات کو بار بار چائے مانگا کریں اگر بہن یا امی نہ بنا کر دیں تو خود کچن میں بنانے لگ جائیں اور روز ایک دو کپ توڑ دیا کریں کبھی دیگچی جلا کر رکھ دیں۔

4۔ بات بات پہ غصّہ کریں کہ کوئی ڈھنگ سے میرے کپڑے استری نہیں کرتا۔ دروازوں کو لات ماریں۔

5۔ کپڑے بھی زیادہ سے زیادہ گندے کریں۔

6۔روزانہ امی کو بتائیں کہ آج میرے فلاں دوست کی بھی شادی ہو گئی ہے۔

7۔باراتوں کا کثرت سے ذکر کریں۔گھر والے سمجھ جائیں گے بچہ اب بڑا ہو گیا ہے۔

نوٹ میں بھی لکھا ہے::-

کام ہونے کی صورت میں دعاؤں میں یاد رکھیں۔ گھر والوں سے چھترول ہونے کی صورت میں کمپنی ذمہ دار نہ ہو گی۔ شکریہ

اب کنواروں کی شادی ہو یا بزرگوں کی دوسری شادی کی خواہش یا خودکشی کا ایسا طریقہ جس میں کوئی جانی نقصان نہ ہو، ایسی پوسٹ صرف پڑھ کر لطف لینے کیلئے ہوتی ہیں ان کوسنجیدہ لینے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More