سپریم کورٹ نے دعا زہرا کیس نمٹا دیا!!!

ہماری ویب  |  Jun 23, 2022

سندھ ہائیکورٹ کے بعد دعا زہرا اور والدین کے درمیان چلنے والی کشمکش میں اب ایک اور خبر سامنے آئی ہے۔

سپریم کورٹ میں دعا زہرا کے والدین کی جانب سے دائر درخواست کو سپریم کورٹ نے نمٹا دیا، دعا زہرا کے والدین نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست کو واپس لے لی۔

والدین کی جانب سے درخواست واپس لینے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے بھی معاملہ نمٹا دیا، سپریم کورٹ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ متعلقہ کیس ہمارے دائرہ کار میں نہیں۔

دعا زہرا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد دعا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ کی باقاعدہ تشکیل کے لیے درخواست دائر کریں گے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں معزز جج جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینج نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی تھی۔

دعا کے والد مہدی کاظمی کا کہنا تھا کہ دعا کا میڈیکل عدالتی حکم پر ہوا ، لیکن کوئی میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا تھا، جس پر جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ آپ نے ہائی کورٹ سے کیا استدعا کی تھی؟ جس پر وکیل مہدی کاظمی نے بتایا کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ بچی کو طلب کیا جائے اور ہمارے حوالے کیا جائے۔

جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے دعا زہرا کو بلا کر بچی کا بیان ریکارڈ کر لیا، اس طرح آپ کی استدعا پوری ہو گئی۔

عدالت کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے مناسب فورم سے رجوع کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More