دنیا بھر میں مہنگے برانڈز جان بوجھ کر اربوں ڈالر کے نئے کپڑوں کو آگ کیوں لگاتے ہیں؟ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

ہماری ویب  |  Jun 23, 2022

مہنگے برانڈز کے کپڑے پہننا ہر کوئی چاہتا ہے لیکن ان مہنگے کپڑوں کو ہر کوئی خرید نہیں پاتا جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کپڑوں کی قیمت ایک عام صارف کی پہنچ سے بھی زیادہ ہوتی ہے اور مہنگائی کے اس دور میں تو برانڈز کے کپڑے خریدنا پوری تنخواہ ایک ہی جوڑے میں ختم کرنے کے مترادف ہے۔ لیکن فیشن کی اس دنیا کا ایک سب سے بڑا اور کالا راز یہ ہے کہ دنیا بھر میں مہنگے ترین برانڈز ہر سال اپنے لاکھوں ڈالرز کے کپڑوں کو جلا دیتے ہیں۔

آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہو رہی ہوگی کہ یہ برانڈ ایسا بھی کرتے ہیں۔ شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کپڑوں کو جلاتے کیوں ہیں؟ کسی کو کم داموں میں کیوں نہیں بیچ دیتے؟ اس کی دو وجوہات ہیں۔

برانڈز ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ امیر لوگ ہمیشہ سب سے منفرد رہنا چاہتے ہیں وہ اسی لیے مہنگے کپڑوں کو خریدتے ہیں کہ ان کے جیسے اچھے کپڑے کوئی بھی نہ پہنے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مہنگے ترین برانڈز ہر سال اپنے سلے ہوئے اچھے خوبصورت کپڑوں کو جلا دیتے ہیں تاکہ انہیں کوئی عام انسان خرید نہ سکے یا کسی غریب کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔ اس کام کے لیے زیادہ تر برانڈز ان کپڑوں کو صومالیہ اور انڈیا میں بھیجتے ہیں وہاں کے مقامی لوگ ان کپڑوں کو کاٹ کر ان سے دھاگہ الگ کرکے بیچتے ہیں یوں یہ مہنگا کاروبار دوسرے لوگوں کو بھی روزگار فراہم کر دیتا ہے۔

ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ ہر سال نیا فیشن آتا ہے اس لیے ہر سال کے کپڑے جلا دیے جاتے ہیں تاکہ مالک اپنی فیکٹری کے ملازمین پر زور ڈال کر ہر سال ان سے اچھے اور منفرد ڈیزائن بنوا سکے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More