آدمی کے پیٹ سے 233 سکے اور کیلیں نکلیں.. یہ چیزیں پیٹ میں کیسے پہنچیں؟ ڈاکٹر نے چونکا دینے والا انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Jun 24, 2022

ترکی ڈاکٹر اس وقت حیران رہ گئے جب ایک مریض ان کے پاس پیٹ درد کی شکایت لے آیا لیکن جب ایکسرے کیا تو اس کے پیٹ میں کئی سو سکے، کیلیں،اسکریو اور بیٹریاں بھی موجود تھیں۔

ءہ واقعہ پیش آیا ہے ترکی میں جہاں ایک 35 سالہ آدمی کے پیٹ سے تقریباً 233 سکے، کئی کیلیں اور بیٹریاں وغیرہ نکالی گئیں۔ حیرت انگیز طور پر وہ شخص اپنے پیٹ میں موجود ان چیزوں سے لاعلم تھا۔

مریض کی آنتوں میں بھی پتھر تھے

آپریشن کرنے والے ڈاکٹر بینیسی کا کہنا ہے کہ پیٹ میں موجود کیلیں مریض کے معدے میں جا پھنسی تھیں اسی وجہ سے اسے درد ہوتا تھا جب کہ مریض کی بڑی آنت میں بھی مختلف چھوٹے بڑے پتھر موجود تھے۔

والدین کے لئے نصیحت

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مریض نے بتایا اسے پیٹ میں ان چیزوں کے جانے کا کوئی علم نہیں۔ بہت ممکن ہے کہ بچپن میں اسے زمین میں پڑی چیزیں کھانے کی عادت رہی ہو جسے وہ بڑا ہو کر بھول گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More