یہ تو اب پہچان میں ہی نہیں آ رہی ہیں ۔۔ پاکستانی اداکاراؤں کی پرانی تصاویر

ہماری ویب  |  Jun 24, 2022

ماضی کی یادیں انسان کو ماضی بھولنے نہیں دیتی ہیں، اور بات ہو مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر کی، تو ناظرین ان شخصیات کو دیکھ کر مزید متوجہ ہو جاتے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند مشہور ادکاراؤں کی پرانی تصاویر کے بارے میں بتائیں گے۔

80 کی دہائی کی ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی اداکاری کے ذریعے بلکہ بااخلاق کردار کی بدولت اور سماجی حدود میں رہ کر ناظرین کو وہ تفریح فراہم کی جس نے ناظرین کے دل جیت لیے، یہی وجہ ہے کہ ان اداکاراؤں کو آج بھی پاکستانی ناظرین عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

عظمیٰ گیلانی:

80 کے ڈراموں میں جاندار ڈائیلاگز اور پُر اثر جذبات سے بھری اداکاری کی بدولت بہت جلد عظمیٰ گیلانی نے ناظرین کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔ پناہ، وارث، بادلوں پر بسیرا، ماں، فراق، مریم، من و سلویٰ، تجھ پہ قربان سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

عظمٰی سنجیدہ کردار سے متعلق جانی جاتی ہیں، لیکن انہیں ہر کردار کو نبھانا آتا ہے،گزشتہ کئی سالوں سے وہ چھوٹی اسکرین پر جلوے بکھیرتی آ رہی ہیں۔

مگر اب اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی فعال ہو گئی ہیں، اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فیملی کے ساتھ بتائے ہوئے لمحات کو مداحوں سے شئیر کرتی ہیں۔ مداح اگرچہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں مگر وہیں ان کی آنکھیں بھی نم ہو جاتی ہیں کیونکہ لیجنڈ ڈرامہ اداکارہ بھی بوڑھی ہوتی جا رہی ہیں۔

لیکن اب بھی عظمٰی گیلانی کے چہرے ہی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ وہ اب بھی صحت مند ہیں۔

ثمینہ احمد:

آج کے دور کی نوجوان نسل نے ان مشہور اداکارہ کو ماں کے کردار میں ہی دیکھا ہے، مگر جب انہیں ان کی جوانی میں دیکھتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ثمینہ احمد بھی لیڈنگ ہیروئن میں بہترین اداکارہ تھیں۔

آج کے وقت میں ثمینہ احمد نے دادی نانی سے لے کر والدہ کا کردار بھی نبھایا ہے، جس کے لیے انہیں کبھی سنجیدہ کردار ملتا تھا تو کبھی مزاحیہ قسم کا۔ سنو چندہ ڈرامے میں بھی ارسل کی دادی کا کردار نبھانے والی ثمینہ احمد نے بہترین اداکاری سے سب کے دل جیت لیے۔

آج کی نوجوان نسل کو کیا پتہ لیجنڈ اداکارہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں وہ 50 سال سے زائد کا عرصہ دیکھا ہے، جس میں بے شمار اتار چڑھاؤ آئے مگر ثمینہ احمد نے ہمت نہیں ہاری۔

اداکارہ اگرچہ اب بھی ڈراموں میں کام کر رہی ہیں، مگر سوشل میڈیا کی اہمیت کو خوب پہچان گئی ہیں، جب ہی اداکارہ انسٹاگرام پربھی مداحوں سے اپنے خوبصورت لمحات کو شئیر کرتی رہتی ہیں۔

سیمی راحیل:

سیمی راحیل کو بھی آج کے دور میں عام طور پر والدہ اور دادی کے کردار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، مگر آج کی نسل کیا جانے، جب سیمی راحیل پی ٹی وی کے ڈرامہ اسکرین پر نظر آتیں، تو ناظرین کی نظریں ٹی وی اسکرین سے ہٹتی نہیں تھی۔

65 سالہ سیمی راحیل عام طور پر جذباتی اور سنجیدہ والدہ کا کردار نبھاتی نظر آتی ہیں، مگر اپنی جوانی کے دور میں سیمی نے لیڈنگ کردار بھی نبھائے ہیں، جس میں بڑی آنکھوں، خوبصورت چہرے کو ناظرین دیکھنے کے لیے سب کام چھوڑ دیا کرتے تھے۔ سیمی کی خوبصورتی ہی نہیں بلکہ اداکاری بھی لاجواب ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلموں سمیت ڈراموں اور اشتہارات میں بھی کام کیا ہے۔

اس وقت سیمی راحیل اپنے گھر کو بھی وقت دے رہی ہیں اور پُر سکون زندگی گزر بسر کر رہی ہیں۔

روبینہ اشرف:

روبینہ اشرف بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جس کی اداکاری نہ صرف ناظرین کو بھاگئی بلکہ ان کے دلچسپ انداز اور تاثرات نے بھی ناظرین کو انہیں سراہنے پر مجبور کر دیا۔

اداکارہ اگرچہ اب ماں کا کردار نبھاتی نظر آتی ہیں مگر اب بھی وہ اسی طرح جو اور جذبے سے کردار میں خود کو ڈھال لیتی ہیں جس طرح اپنی جوانی کے دور میں کردار نبھاتی تھیں۔

اداکارہ اس وقت بھی میڈیا میں اپنی پہچان بنائے ہوئے ہیں۔ جبکہ اس وقت وہ اپنی فیملی کے ساتھ بھی وقت بتاتی نظر آتی ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والی روبینہ اشرف نے صرف اپنے چاہنے والوں کا دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ثمینہ پیرزادہ:

ثمینہ پیرزادہ وہ واحد اداکارہ ہیں جو آج بھی نوجوان نسل میں اسی طرح مقبول ہیں، جس طرح وہ اپنے دور میں پی ٹی وی کے ناظرین میں مقبول تھیں۔

اس دور میں ادکارہ اگرچہ اپنا پروگرام ہوسٹ کرتی ہیں، مگر دلچسپ اور منفرد انداز کی بدولت کئی بار سوشل میڈیا پر انہیں میمز میں شامل کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ثمینہ پیرزادہ خود بھی نوجوان نسل میں مقبول ہوتی جا رہی ہیں۔

اس وقت بھی سوشل میڈیا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اداکارہ سوشل میڈیا پر پروگرام ہوسٹ کرتی ہیں، تاہم ٹی وی ڈراموں میں اب بھی کام کرتی ہیں۔

سمعیہ ممتاز:

یہ تصویر مشہور اداکارہ سمعیہ ممتاز کی ہے، چہرے پر موجود معصومیت، اور خوبصورت بالوں کے ساتھ جوانی کے دور میں موجود سمعیہ ناظری کے دلوں پر راج کرتی تھیں۔

یہاں تک کے آج کے دور میں بھی اداکارہ کئی اہم رول ادا کر رہی ہیں، لیکن ماضی کے مقابلے اب سمعیہ والدہ کا کردار بھی ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ بالوں میں موجود سفیدی میں بھی اداکارہ پُر کشش اور توجہ طلب دکھائی دیتی ہیں۔

شگفتہ اعجاز:

والدہ اور دادی کا کردار ادا کرنے والی شگفتہ اعجاز اپنی جوانی میں ہیروئن کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں۔

خوبصورت آنکھیں، چہرے پر موجود معصومیت ناظرین کو مزید متوجہ کرتی تھی، لیکن اداکارہ کی اداکاری میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ حتیٰ کے اب بیٹیوں کی شادی میں بھی شگفتہ اعجاز کافی پُر کشش اور جوان دکھائی دے رہی تھیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے ان کی صحت اور ڈائیٹ کا راز بھی ان سے پوچھتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More