میری زبان کی وجہ سے مجھے نوکری سے نکالا جانے لگا تھا ۔۔ سب کے پسندیدہ صحافی امین حفیظ کی کامیابی کے پیچھے کس مرد کا ہاتھ ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 25, 2022

مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے مگر موجودہ دور میں میری کامیابی کے پیچھے ایک مرد کا ہاتھ ہے۔

یہ الفاظ ہیں ملک کے مشہور رپورٹر امین حفیظ کے۔ یہ پوری دنیا میں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ یہ جس موضوع پر بھی رپورٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اسے انوکھا بنا دیتے ہیں۔

اس معاشرے میں عزت اور شہرت کمانے میں لوگوں کو عرصہ لگ جاتا ہے مگر امین امین حفیط صاحب کہتے ہیں کہ کام ایمانداری سے کرو تو اللہ پاک ہاتھ پکڑ لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب میں نے ٹی وی کی دنیا چھوڑ دی ہے اور یوٹیوب کی طرف آ گیا ہوں۔

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملک کے جس بڑے چینل میں میں کام کرتا تھا وہ مجھے جتنی تنخواہ دیتے تھے اس میں اب میرا گزارہ نہیں ہوتا تھا تو پھر ایک دن مجھے بیٹے حسیب امین نے سمجھایا کہ آپ بہت مشہور ہیں اب ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے آپ اس پر آئیں تو اللہ پاک آپ کو اور مشہور کر دے گا۔

بس یہی وجہ ہے کہ اب اپنے کام کو یوٹیوب پر انجوائے کر رہا ہوں یہی نہیں اب لوگ مجھ سے اور بھی زیادہ محبت کرتے ہیں۔ ان تمام باتوں کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ میرے تلفظ کی وجہ سے مجھے چینل کی دنیا سے نکالنے کا سوچا جانے لگا تھا۔

کیونکہ جب بھی کوئی میں جملہ بولتا اور اس میں ڑ آتی تو میرے منہ سے ڑ کی بجائے ر کی آواز نکلتی تھی۔ لیکن پھر چینل مالکان نے یہ فیصلہ کیا کہ نہیں جو رپورٹر جس شہر سے تعلق رکھتا ہوگا، اسکا وہی لہجہ ہمیں اس کی رپورٹنگ میں نظر آنا چاہیے یوں میری نوکری بچ گئی۔

اس کے علاوہ اب یہ انتہائی بہترین انداز میں لطف اندوز ہو کر بیٹے کے ساتھ مل کر یوٹیوب چینل چلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور کیمرہ مین کی زمے داری ان کے بیٹے کے ہی سپرد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More