دعا تمھارے لیے اب بھی کوشش کررہے ہیں اور.. دعا زہرا کے والد نے بیٹی اور ظہیر کو پیغام میں کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Jun 25, 2022

"جبران ناصر نے بہت اچھے دلائل دیے ہم پر جو چالان تھا وہ ہٹ گیا۔ پولیس دوبارہ تفتیش کرے گی اور امید ہے تفتیش صاف شفاف ہوگی"

یہ کہنا ہے دعا زہرا کے والد سید مہدی علی کاظمی کا جو گزشتہ کئی مہینوں سے اپنی بیٹی کو گھر واپس لانے کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔ دوسری جانب دعا زہر کا موقف ہے کہ وہ خود اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی ہیں اور ظہیر نامی لڑکے سے نکاح کیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔ البتہ دعا کے بیان کے باوجود ان کے والد نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی بیٹی محض دباؤ میں یہ بیان دے رہی ہے لہذا عدالت اس کی کم عمری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کارروائی جاری رکھے۔

دعا دیکھ لے کہ ہم اس کے لئے ہر لڑائی لڑ رہے ہیں

آج عدالت میں دعا زہرا کیس کا تحریری فیصلہ آنے اور سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بناکر دعا زہرا کی عمر کے تعین اور کیس کی مزید تفتیش کا حکم ملنے کے بعد دعا کے والد نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "انھیں سندھ پولیس پر بھروسہ ہے اور یقین ہے کہ ان کی بیٹی واپس آجائے گی۔ سید مہدی علی کاظمی نے اپنی بیٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دیکھ لے اتنی مشکلات ہونے کے باوجود ہم اس کے لئے ہر لڑائی لڑ رہے ہیں تا کہ اسے محفوظ رکھ سکیں۔

مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

ایک سوال کے جواب میں دعا کے والد کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ظہیر سمیت جو بھی لوگ ملوث ہیں ان پر کیس ثابت ہونے کے بعد وہ قانونی کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More