یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

ہماری ویب  |  Jun 26, 2022

دنیا دلچسپ اور حیرت انگیز خبروں سے بھرا ہوا ہے لیکن کچھ توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ہوائی جہازوں کے روٹ تو کئی ہیں لیکن مقامات پر ہوائی جہازوں کو گزرنے سے منع کیا جاتا ہے، کچھ مقامی بیانیہ بھی ہے اور کچھ لوگ اسے منطق سے سمجھتے ہیں۔

پاکستان، چین اور بھارت کے علاقوں میں موجود تبت کے طرف پوش علاقوں سے ہوائی جہازوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے، دراصل تبت کا علاقہ 970،000 اسکوائر مائلز پر پھیلا ہوا ہے، دوسری جانب اس علاقے کی اونچائی بھی 21 ہزار فٹ کے قریب ہے۔

آسمان کو چھونے والے اس علاقے میں دیوہیکل پہاڑ موجود ہیں، دوسری جانب دھند کی وجہ سے کب کوئی جہاز ان پہاڑوں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو جائے کسی کو کچھ معلوم نہ ہو۔

ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ علاقے کا درجہ حرارت انتہائی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے جہاز کے انجن میں موجود جیٹ فیول بھی جمنا شروع ہو جاتا ہے، جو کہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

چونکہ جہاز ایک ایسے علاقے سے گزر رہا ہوتا ہے جہاں کا درجہ حرارت انتہائی کم ہوتا ہے، جس سے ہوائی جہاز کو میسر گرمی بھی اثر انداز ہوتی ہے اور جہاز کے لیے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اور پھر وہ ہوتا ہے جس کا سب کو خوف ہوتا ہے۔

دوسری جانب مقامی طور پر ماننا ہے کہ یہاں موجود آسیب اور ان دیکھی طاقتیں ہوائی جہازوں پر اثر انداز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہوائی جہازوں کا یہاں سے گزر ممکن ہی نہیں ہے۔ مقامی افراد اس حوالے خوف میں یوں بھی مبتلا ہوتے ہیں کہ پہاڑ جہازوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More