خلیفہ وقت کی شادی پر محل سے ہیرے برسائے گئے ۔۔ مشہور اسلامی ملک عراق کے وہ دلچسپ حقائق جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے

ہماری ویب  |  Jun 27, 2022

دنیا میں جہاں جہاں مسلمان بستے ہیں وہ یہی جانتے ہیں کہ عراق میں حضرت امام حسین کا مزار مبارک ہے۔ لیکن آج ہم آپکو اس ملک کے بارے میں وہ معلومات بتانے جا رہے ہیں جو شاید آپ نے پہلی مرتبہ ہی سنی ہوں گی، آئیے جانتے ہیں۔

عراق کا نام جمہوریہ عراق ہے، عراق کا الفاظ عربی زبان سے لیا گیا ہے۔ یہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 98 واں بڑا ملک ہے۔ اب بات کرتے ہیں عراق کے دلچسپ حقائق کی تو یہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جو تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔

یہی نہیں دنیا میں سب سے پہلے پہیے کی ایجاد بھی عراق والوں نے کی اور لوگوں کو یہ بھی بتایا کہ 1 گھنٹے میں 60 منٹ اور 1 منٹ میں 60 سیکنڈ ہوتے ہیں۔

مزید یہ کہ دنیا کی مشہور زمانہ کہانی علی بابا عراق میں لکھی گئی۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ عراقی لوگ بہت ہی ذہین مانے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سب سے پہلے قسمت کا حال جاننے کا علم بھی انہیں لوگوں نے تلاش کیا۔

اس کے شہر بغداد میں عرب دنیا کا سب سے بڑا چڑیا گھر بھی موجود ہوا کرتا تھا جس میں 600 سے زائد جانور اور پرندے رکھے گئے تھے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہاں کا قومی جانور بکری ہے اور قومی پرندہ چکور ہے۔

بغداد کے خلیفہ وقت مامون الررشید کی شادی پر محل کی چھت کی دیواروں پر سے مہمانوں پر چھوٹے چھوٹے ہیرے برسائے گئے تھے جن کی مالیت پاکستانی روپوں میں 20 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More