چلتے ہیں ہم سواری کرنے ۔۔ بلاول اور شرمیلا کی پیپلز بس سروس سے پہلی سیلفی وائرل

ہماری ویب  |  Jun 27, 2022

کراچی والوں کے لیے پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح بلاول زرداری نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اس نئی بس سروس میں اپنی پہلی سیلفی لی جس میں ان کے ہمراہ بلاول بھٹو، سعید غنی، مراد سعید، شرجیل میمن اور دیگر پارٹی رہنما شامل ہیں۔

ان کی یہ سیلفی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہم چلتے ہیں نئی بس سروس کی سواری کرنے۔

اس بس سروس کو شوبز ستارے بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔ فیصل قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ: '' آج سے کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز ہورہا ہے، اب خواری کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ پیپلز بس سروس سے جائیں ۔ '' وہیں اداکار میکال ذوالفقار نے کہا کہ : '' پیپلز بس سروس کے آغاز سے کراچی والوں کے لیے اب سفر آسان اور آرام دہ ہوگا ۔ ''

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More