روحیں جمعرات کو گھروں میں واپس آتی ہیں ۔۔ روحوں سے متعلق لوگوں میں پائے جانے والی اس بات میں کتنی سچائی ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 27, 2022

اپنا عزیز اگر اس دنیا سے رخصت ہو جائے تو اس کے گھر والے کئی ماہ تک غم زدہ رہتے ہیں لیکن پھر اللہ پاک انہیں ہمت دیتا ہے تو یہ دوبارہ سے زندگی کے کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں مگر انہیں بھولتے نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں ایک عام تاثر پایا جاتا ہے کہ جمعرات والے دن روحیں گھروں میں واپس آتی ہیں، تو جانتے ہیں کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے؟

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی میں بھی اس بات پر گفتگو ہوئی تو مولانا صاحب نے یہ بتایا کہ جی ہاں بالکل احادیث میں موجود ہے کہ روحیں اپنے گھروں میں واپس آتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ لوگوں میں یہ بھی ایک عام تاثر پایا جاتا ہے کہ کیا روحیں اپنے ایصالِ ثواب کا بھی مطالبہ کرتی ہیں؟

اس کا جواب انہوں نے کچھ یوں دیا کہ جو غیر مسلم کی روحیں ہوتی ہیں وہ تو کہیں نہیں جا سکتیں مگر جو مومن روحیں آزاد ہوتی ہیں، کائنات میں سیر کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ ایسی مسلم روحیں بھی ہوتی ہیں جو کہیں نہیں جا سکتی کیونکہ ان پر عذاب نازل ہوتا ہے۔ لیکن بعض اکابرین کی کتابوں میں کئی ایسے واقعات پڑھے ہیں۔

جن سے معلوم ہوتا ہے کہ جن روحوں پر عذاب نازل ہوتا ہے وہ بھی گھروں میں آتی ہیں اور اپنے لیے ایصالِ ثواب کا مطالبہ کرتی ہیں۔ آخر میں ان مولانا صاحب نے کہا کہ یہ ہو سکتا ہے کہ جو مومن روحیں ہیں انہیں اللہ پاک اجازت دے دے کہ وہ اپنے ایصال ثواب کا مطالبہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More