میں گھر پر خط لکھ کہ نکلی تھی.. والدین اب ضد چھوڑ دیں انھیں سب معلوم ہے! دعا نے گھر چھوڑنے کی اصل کہانی بتادی، نئی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jun 29, 2022

"یہ جوڑا مجھے ظہیر نے دلایا ہے اور میک اپ میں نے خود کیا ہے۔ میری عمر 17 سال ہے اور مجھے کسی یوٹیوبر کی جھوٹی ہمدردی کی کوئی ضرورت نہیں ہے میں جانتی ہوں کہ آپ لوگوں کو مجھ سے کتنی ہمدردی اور محبت ہے اس لئے میرا پیچھا چھوڑ دیں"

یہ کہنا ہے دعا زہرا کا جنھوں نے مشہور یوٹیوب زنیرا ماہم کو حال ہی میں انٹرویو دیا ہے۔ پچھلے وی لاگز کے برعکس اس بار دعا نے لائیو انٹرویو دیا اور لوگوں کے کمنٹس کے جواب بھی دئیے۔ اس بار ان کا لباس بھی کافی خوبصورت تھا۔ دعا نے ہلکے پیازی رنگ کا فینسی لباس پہنا ہوا تھا اور میک اپ بھی کر رکھا تھا۔ ان کے ساتھ ظہیر بھی موجود تھے۔

گھر والوں کے لئے خط چھوڑ کر نکلی تھی

دعا زہرا نے بتایا کہ جب وہ گھر سے نکلیں تو والدین کے نام ایک خط چھوڑ کر نکلی تھیں اور ان کے والدین کو ہمیشہ سے پتہ تھا کہ وہ ظہیر سے محبت کرتی ہیں اور اسی کے پاس گئیں ہیں لہٰذا ان کے والد کے تمام بیانات جھوٹ ہیں۔

ویلنٹائن ڈے پر مار پڑی تھی

ان کا کہنا تھا کہ ویلینٹائن ڈے پر بھی دعا کی والدہ نے ان کا موبائل بند کردیا تھا اور انھیں بہت مارا تھا۔ وہ جب بھی ظہیر کا ذکر کرتی تھیں گھر والے انھیں مارتے تھے۔ اس کے علاوہ ان کا تایا کا بیٹا ان کے گھر رہتا تھا اور اس کے ساتھ دعا کے رشتے کی بات چل رہی تھی اسی وجہ سے مجبوری میں دعا نے گھر چھوڑنے کا انتہائی قدم اٹھایا۔

اپنی بیٹی کو مکمل آزادی دوں گی

ایک کمنٹ میں جب کسی نے انھیں بد دعا دی اور کہا کہ آپ کی بیٹی بھی گھر چھوڑ کر بھاگے گی تو اس کے جواب میں دعا نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی بیٹی کو اتنی آذادی دوں گی کہ وہ جو کہنا چاہتی ہے مجھ سے کہے۔ میں دوستوں کی طرح اس کا ساتھ دوں گی تاکہ اسے بھاگنے کی ضرورت ہی نہ پیش آئے۔

میں سب کچھ اپنی مرضی سے کہتی ہوں

دعا نے مختلف یوٹیوبرز کے نام لے کر کہا کہ جھوٹ بولنا اور میرے اور میرے شوہر کے خلاف پروپگینڈہ کرنا بند کردیں میں جو کہتی ہوں اپنی مرضی اور خوشی سے کہتی ہوں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ والدین اے درخواست ہے کہ جتنی عزت وہ میری کرتے ہیں اتنی ہی ظہیر کی بھی کریں اور ہم سے صلاح کر لیں۔

یونیورسٹی اتوار کے دن بھی کھلی ہوتی ہے

میزبان زنیرا کے سوال پوچھنے پر ظہیر نے بتایا کہ اگرچہ دعا اتوار کے دن پنجاب یونیورسٹی پہنچی تھی لیکن یونیورسٹی کھلی ہوتی ہے اور تھیسز وغیرہ کے لئے اسٹوڈنٹ آتے ہیں اس کے علاوہ ہوسٹل کے اسٹوڈنٹ بھی موجود ہوتے ہیں جن کے موبائل سے دعا نے مجھے کال کی تھی۔

ہم نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا لیا ہے

ظہیر نے بتایا کہ انھوں نے دعا کے ساتھ مل کر اپنا چینل بھی بنا لیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں خوش ہیں اور کوئی ان ہر دباؤ نہیں ڈال رہا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More