عید قرباں پر چھوٹا اور بڑا گوشت فریج میں اسٹاک کرنے میں مشکل پیش آتی ہے تو یہ طریقہ استعمال کریں

ہماری ویب  |  Jun 29, 2022

عید قرباں پر جہاں مزے مزے کے کھانوں سے لطف اٹھایا جاتا ہے وہیں گوشت کو فریز کرنا اور چھوٹے اور بڑے گوشت کو الگ کرنا ایک دلچسپ مرحلہ ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں بکرے اور گائے کے گوشت کیلئے الگ الگ شاپر نے گوشت محفوظ بنانے کے حوالے سے ایک ٹینشن ختم کردی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان آئندہ ماہ عید الاضحی منائیں گے، اس موقع پر اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جائیگی اور گوشت غرباء میں تقسیم کیا جائے گا۔

عید قرباں پر مزے مزے کے کھانوں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے اور دلچسپ مسائل بھی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ، ایسا ہی ایک مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ بکرے اور گائے کے گوشت کو مکس ہونے سے کیسے بچا جائے کیونکہ اکثر فریج میں رکھے گوشت کی پہچان کرنا مشکل ہوتا ہے کہ یہ مٹن ہے یا بیف۔

سوشل میڈیا صارفین نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں بکرے اور گائے کا گوشت پیک کرنے کیلئے الگ الگ شاپر تیار کئے گئے ہیں جن پر گائے اور بکرے کی تصویر بنائی گئی ہے تاکہ لوگوں کو گوشت کی پہچان میں دقت پیش نہ آئے۔

اس پوسٹ کا مقصد صرف تفریح ہے کیونکہ بکرا عید ہو اور کھانوں کی طرح مزے مزے کے میمز نہ بنیں یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More