ہاتھ پھیلانے کے بجائے محنت پر ایمان، باپ کے انتقال کے بعد اہل خانہ کی کفالت کا بوجھ اٹھانے والا 10 سالہ زوہیب عزم و ہمت کی روشن مثال

ہماری ویب  |  Jun 30, 2022

والد کے انتقال کے بعد والدہ اور چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے والا کراچی کا 10 سالہ بچہ زوہیب عزم و ہمت کی روشن مثال بن گیا۔

10 سالہ زوہیب والد کے انتقال کے بعد اپنی والدہ کے ہاتھ کے بنائے لذیز کھانے صرف 50 سے 100 روپے میں فروخت کرکے گھر کا چولہا جلانے میں مدد کرتا ہے۔

تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑا زوہیب کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 کیفے پیالہ ہوٹل سبحان بیکری والی گلی میں گھر کے باہر کھانا فروخت کرتا ہے۔شہریوں نے اس بچے کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے معاشرے کیلئے ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح بڑھتی جارہی ہےاور ملک میں گداگری کا پیشہ بھی فروغ پارہا ہے، ملک کے ہر شہر میں مافیا نے سڑکوں، ٹریفک سگنلز اور عوامی مقامات پر پیشہ ور بھکاری چھوڑ رکھے ہیں جس کی وجہ سے حقیقی مستحقین اپنے حق سے محروم رہ جاتے ہیں۔

کراچی کا 10 سالہ زوہیب کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بعد چھوٹی سے عمر میں محنت کرکے معاشرے کو پیغام دے رہا ہے کہ اگر نیک نیتی سے کوشش کی جائے تو خدا بھی ضرور مدد کرتا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More