پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ.. فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Jun 30, 2022

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم. مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ فی لیٹر پیٹرول پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 276 روپے54 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئ قیمت 226 روپے 15پیسے اور مٹی کا تیل 18 روپے 83 پیسہ بڑھنے کے بعد 239 روپے 26 پیسے فی لیٹر پر جا پہنچا ہے۔

پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر عائد کی گئی ہے جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق کب سے ہوگا؟

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے آئی ایم ایف کی جانب سے "ڈو مور" کے مطالبے کے بعد پیٹرول کی قیمتیں کئی بار بڑھائی جاچکی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More