یہ یتیم خانے میں وقت گزارتے ہیں اور ان کی اہلیہ کیا کرتی ہیں؟ مفتاح اسماعیل اور ان کی فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Jul 01, 2022

مشہور شخصیات تو بہت ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز کی بدولت جانی جاتی ہیں، لیکن کچھ ایسی بھی ہیں جن کے بارے میں لوگ جان کر بھی بہت نہیں جانتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر مفتاح اسماعیل کافی مقبول ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ مفتاح اسماعیل کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ سیاست میں بھی ہیں اور کاروباری شخصیت بھی ہیں۔

2011 میں مسلم لیگ ن جوائن کرنے والے مفتاح اسماعل نے 2013 کے الیکشن میں حصہ لیا اور پھر مختلف ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ جس کے بعد 2018 میں ن لیگ کی حکومت میں مفتاح اسماعیل نے وزیر فنانس کا عہدہ سنبھالا۔

مفتاح اسماعیل ن لیگ کے اہم رہنماؤں میں سے ایک ہیں، جو کہ سندھ کی سیاست میں کافی مقبول ہیں۔ کراچی کے حوالے سے مفتاح اسماعیل ان چند رہنماؤں میں شامل ہیں جو کہ نواز شریف کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔

بہترین حکمت عملی اور اخلاقی طور سمجھداری کی وجہ سے مفتاح اسماعیل پاکستانی میڈیا میں بھی مقبول ہیں، عام طور پر ن لیگ کے وہ رہنما جو کہ میڈیا پروگرامز میں اخلاقی حدود کا خیال رکھتے ہیں، جبکہ مخالف سیاستدان سے بھی دھیمے لہجے میں بات چیت کرتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل سوشل میڈیا پر مشہور بسکٹ کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں، جبکہ گزشتہ سال این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں بھی مفتاح اسماعیل نے منفرد کیمپین چلائی تھی۔ جس میں سفید رنگ کے ریپر میں ٹافیز متعارف کرائی تھی، اس ریپر پر این اے 245 لکھا تھا اور ساتھ مفتاح اسماعیل کی تصویر بھی موجود تھی۔

مفتاح اسماعیل کی اہلیہ ریما اسماعیل بھی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، ریما اسماعیل نے امریکی یونی ورسٹی سے صحافت میں ایم اے کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریما نہ صرف مختلف سماجی مسائل کے حوالے سے آواز اٹھاتی رہتی ہیں بلکہ کئی لحاظ سے نت نئی معلومات سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مفتاح اسماعیل نے ایک ایسی تصویر بھی شئیر کی جس نے سب کا دل موم کر دیا، مفتاح اسماعیل اور ان کی اہلیہ نے ایک ایسے ہی یتیم خانے کا دورہ کیا جہاں ان بچوں کو بہترن تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ مفتاح اسماعیل اور ان کی اہلیہ ان یتیم بچوں کو نہ صرف سپورٹ کرنے گئے بلکہ ان کے حوصلوں کو مزید بلند کیا تھا۔

مفتاح اسماعیل اور ان کی اہلیہ نے نہ صرف بچوں کے ساتھ وقت بتایا بلکہ ان کی قابلیت پر ان کی تعریف بھی کی۔

مفتاح اسماعل کا ایک بیٹا بھی ہے جو کہ والدہ کے ہمراہ زیادہ دکھائی دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More