5 لاکھ روپے کا آم ۔۔ دنیا کا مہنگا ترین آم کہا پایا جاتا ہے؟ اور اس کے لیے گارڈ کیوں رکھے جاتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 01, 2022

عموما آم پیلے اور ہری رنگت کے ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ مہنگے آم کس ملک میں فروخت ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو آیئے آپ کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں۔

دنیا کے ایک حصے میں مہنگا ترین آم کی کاشت ہوتی ہے جس کی رنگت بھی جامنی ہوتی ہے۔ جامنی رنگ کے آم کی قسم کا نام 'میا زاکی' ہے جو جاپان میں پیدا ہوتی ہے۔

یہ جاپان کے شہر میازکی میں کاشت کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس آم کا نام بھی میازاکی ہے۔

جامنی رنگ کے یہ آم کا وزن 350 گرام تک ہوسکتا ہے۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ان میں دوسرے آموں کی نسبت 15 فیصد سے زیادہ شوگر کی مقدار موجود ہوتی ہے۔

جامنی آم کی یہ قسم دو لاکھ 70 ہزار روپے (5 لاکھ 70 ہزار روپے پاکستانی) کلو تک فروخت ہوتی ہے۔

یہ آم اتنے مہنگے ہیں کہ اس کی باقاعدہ سیکیورٹی بھی رکھی جاتی ہے۔ اس کی واضح مثال بھی چند دن قبل دیکھنے میں آئی تھی جب ایک بھارتی جوڑے نے آموں کے باغات کے لیے سیکیورٹی گارڈز تعینات کرلئے اور ساتھ ہی شکاری کتے بھی ان آموں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More