شادی کے اگلے دن ہی بیوی کو چھوڑ کر کرکٹ کھیلنے چلا گیا تھا اور پھر ۔۔ شاہد آفریدی کی شادی میں کیا ہوا تھا؟

ہماری ویب  |  Jul 01, 2022

شادی کے تین دن کے بعد انگلیند کے خلاف سیریز تھی تو میں شادی کے اگلے دن ہی اس سلسلے میں چلا گیا تھا۔ اور میری بیوی بھی بہت ینگ تھی اس نے بھی نہیں پوچھا ہی نہیں کہ کہاں جارہے ہو کیوں جارہے ہو۔۔ لیکن اس میچ سے مجھے ایک فائدہ بھی ہوا مجھے یہ بات بھی پتہ چلی کہ میری بیوی میرے لئے بہت لکی ہے، کیونکہ اس میچ میں ، میں نے 70، 80 رن بھی بنائے، 5آؤٹ بھی کئے اور میچ آف دی میچ بھی ملا۔ پرویز مشرف صاحب اس میچ میں چیف گیسٹ تھے۔ انہوں نے بھی بڑی تعریف کی کہ" آفریدی شادی کے بعد تو تمہاری پرفارمنس بہت اچھی ہوگئی ہے۔" تو میں نے کہا کہ" سر اگر اسی طرح شادی کی وجہ سے میری پرفارمنس اچھی ہوتی رہی تو ہر سیریزمیں میں نے شادی کر لینی ہے" تو یہ سن کر وہ بھی بہت ہنسے۔ یہ باتیں شاہد خان آفریدی نے ٹی وی کے ایک انٹرویو کے دوران بتائیں، انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی بہت محبت کرنے والی اور بہت خیال رکھنے والی ہیں، چیزوں کو سمجھنے والی ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب میں بھی بہت اچھا لڑکا بن گیا ہوں۔

اس سوال کے جواب میں کہ شادی کس کی پسند کی ہے انہوں نے کہا کہ ایک ٹور پہ جاتے ہوئے میں نے اپنے والد سے کہا کہ اب میرے لئے لڑکی ڈھونڈھ لیں اب میں شادی کرنا چاہتا ہوں ، پھر میں ٹور پہ چلا گیا، ٹوار سے واپس آیا تو میں یہ بات بھول چکا تھا۔ تو میرے ابا مجھے ٹیرس پہ لے گئے اور کہا کہ بیٹا ہم نے تمہاری منگنی کردی ہے! تو میں نے کہا اچھا زبردست! مبارک ہو ۔تو میرے والد صاحب کی آنکھوں میں آنسو آگئے کیونکہ ان کو لگا تھا کہ میں پتہ نہیں کیا کہوں گا۔اور ان کی یہ کیفیت مجھے آج بھی یاد ہے، تو میں نے مکمل اپنے والدین کی پسند کی شادی کی ہے اپنی بیوی کو میں نے شادی والی رات ہی دیکھا اور میں بہت لکی ہوں۔ کہ اتنی اچھی بیوی ملی۔

کرکٹ کا شوق بچپن سے تھا۔ اور انہیں کرکٹ سے سخت نفرت تھی،وہ کہتے تھے کہ "سارا دن دھوپ میں کھیلتے ہو اور شام میں کالی شکل لے کر گھر آجاتے ہو"، ہمارے خاندان میں سب بزنس میں یا آرمی میں تھے تو اس کرکٹ کی وجہ سے میں نے بہت ماریں کھائی ہیں۔ لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ بچہ اب اس سے کمانے لگا ہے تو ان کی نفرت محبت میں بدل گئی۔ ایک سوال کے جواب میں کہ " کروڑوں لڑکیاں آپ کی فین ہیں تو کیا کبھی آپ کی بیوی کو ان سیکیورٹی محسوس ہوئی ان سب باتوں سے؟ تو آفریدی نے کہا کہ میری بیوی بہت جلدی ان سب معاملوں میں میچیور ہوئی ہے اور میں بھی اس کو سمجھاتا رہتا ہوں ،انہوں نے شرارتی انداز میں کہا کہ کاش کہ وہ سمجھ جائے" لیکن الحمد للہ میں بہت اچھا لڑکا ہوگیا ہوں اب۔ وقت کے ساتھ ساتھ انسان کو سمجھ جانا چاہیے ہر چیز حد میں ہی اچھی لگتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More