دعا کے کراچی پہنچنے پر والد خوشی سے نہال ۔۔ اپنی بیٹی کی کراچی واپسی پر کیا پیغام دے دیا؟

ہماری ویب  |  Jul 01, 2022

باپ اپنی بیٹی کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے اس کی موجودہ مثال دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی ہیں جو آج بھی اپنی بیٹی کو گھر لے جانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں اور آئے روز کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ بچی بازیاب ہوئی ہے جس پر بہت خوشی ہے اور بچی کورٹ میں پیش ہونے آرہی ہے اور عدالت کے معاملات یہاں سے شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے اس معاملے میں جو محنت کی وہ بھی قابل دید تھی۔ ساتھ ہی میڈیا شہلا رضا صاحبہ نے بہت ساتھ دیا ہے اور بہترین کردار ادا کیا۔

مہدی علی کاظمی نے بتایا کہ ایک ماہ 22 دن سے میں اپنی بیٹی سے نہیں ملا۔ دعا زہرہ تاحال کراچی پہنچی نہیں ہیں۔

آج دعا زہرا اغواء کیس میں عدالت کی جانب سے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ مہدی کاظمی کے جبران ناصر ایڈووکیٹ مقدمہ لڑ رہے ہیں جس میں وہ کہتے ہیں کہ بچی جس گاڑی میں پنجاب گئی اُس گاڑی اور ڈرائیور سے متعلق تفتیش نہیں کی گئی، لڑکے اور لڑکی کے بیان میں تضاد دکھائی دے رہا ہے اس کی تفتیش بھی نہیں کی گئی، آئی او کو تحقیق کرنا تھی لیکن سی چالان پیش کردیا گیا۔

درخواست گزار وکیل جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ظہیر کہتا ہےکہ دعا نے فون کیا کہ وہ شادی کرنے لاہور آرہی ہے، مرکزی ملزم کو بچانے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے، آئی او کہتے ہیں کہ مجبوری ہے کہ عدالت اور محکمہ صحت کے احکامات ماننے ہیں۔

عدالتی ریمارکس کے مطابق درخواست پر آج ہی کوئی فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More