پیسے والے اور کامیاب زندگی گزارتے ہیں.. اگر آپ بھی جولائی میں پیدا ہوئے ہیں تو جانیں آپ کا ستارہ کون سے اہم راز بتاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 02, 2022

اس آرٹیکل کو کھولنے سے ہی ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یا تو آپ خود جولائی میں پیدا ہوئے ہیں یا پھر آپ کا کوئی پیارا اس مہینے میں پیدا ہوا ہے۔ تو چلیے آج ہم آپ کو جولائی کے خوبصورت اور ٹھنڈے مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کی خصوصیات بتاتے ہیں۔

مثبت سوچ رکھتے ہیں

جولائی میں پیدا ہونے والے لوگ مثبت سوچ رکھتے ہیں اور ہر ممکن صورتحال میں اچھا پہلو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مشہور ہوتے ہیں

مشہور افراد میں اکثر لوگوں کا تعلق اس مہینے کی پیدائش سے ہوتا ہے۔ پاکستان میں جولائی میں پیدا ہونے والی مشہور شخصیات میں سابق صدر آصف علی زرداری، اداکارہ مایا علی، صنم بلوچ، ہمایوں سعید، فاطمہ جناح اور مہدی حسن شامل ہیں۔

الٹے ہاتھ سے لکھتے ہیں

ٹائمز آف انڈیا کے آرٹیکل کے مطابق جولائی میں پیدا ہونے والے لوگ اکثر الٹے ہاتھ سے لکھنے والے اور لمبا قد رکھنے والے ہوتے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ نتائج ریسرچ کے زریعے اخذ کیے گئے ہیں

شخصیت

اس ماہ پیدا ہونے والے لوگوں کا مزاج نفیس اور متحمل ہوتا ہے۔ ان کا ستارہ لیو یا کینسر ہوتا ہے اس لحاظ سے یہ ہر فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں، جلدی غصہ نہیں کرتے۔

بیماریوں کا شکار کم ہوتے ہیں

کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جولائی میں پیدا ہونے والے بچوں میں تا عمر بیماریوں کا شکار ہونے کا تناسب کم سے کم رہتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More