دعا زہرہ لاہور سے کراچی واپس آگئی

ہماری ویب  |  Jul 02, 2022

دعا زہرہ کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اس کو خصوصی ٹیم کے ذریعے لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کو آج میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر ضروری کاغذات اور ٹیسٹ رپورٹ کی بناء پر یہ طے کیا جائے گا کہ دعا کی اصل عمر کتنی ہے۔

دعا کے شوہر ظہیر اپنے طور پر خود لاہور سے کراچی پہنچا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ظہیر احمد کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ دعا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے اب یہ کیس جبران ناصر لڑ رہے ہیں۔ اس کیس میں مدد کرنے پر مہدی کاظمی نے شہلا رضا کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More