بیٹا سرکاری افسر لگ گیا ۔۔ خفیہ کیمرہ لگا کر والدین کو جب خبر سنائی تو کیا ہوا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Jul 02, 2022

اکثر اوقات کچھ ایسے لمحات زندگی میں ضرور آتے ہیں جب والدین، گھر والے آپ کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور آپ کامیاب ہو جائیں، وہ لمحات ناقابل بیان ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی نوجوان کے بارے میں بتائیں گے، جس نے اپنے رزلٹ کے موقع پر والدین اور خود کے تاثرات کو کیمرے میں ریکارڈ کر لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک نوجوان اپنے نتائج کے دن والدین اور گھر والوں کو ساتھ لے کر بیٹھا، جس وقت رزلٹ آنا تھا اس سے چند منٹ پہلے ویڈیو بنانا شروع کی اور پھر وائرل ہو گیا۔

دراصل نوجوان کا ایکسائز ڈپارٹمنٹ کا ٹیسٹ تھا جس کے بعد وہ ایسکائز انسپکٹر یا پریونٹو افسر بنتا، رول نمبر جیسے ہی نوجوان ہے ڈالا، تو اگلے ہی لمحے اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔ والدین اسی کو تکتے رہے، کیونکہ انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا۔

لیکن بیٹے کے چہرے پر خوشی دیکھ کر والدین میں جستجو پھیل گئی، وہ بھی ایک ایسی خوشی چہرے پر لیے حیرت سے بیٹے کو تکتے رہے کہ شاید بیٹا کچھ اچھی خبر ہی سنانے والا ہے۔

اور پھر جب بیٹے نے والدین کو بتایا کہ وہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں افسر تعینات ہو گیا ہے، تو والدین کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا، والد تو اٹھ کھڑے ہوئے اور رونے لگے، والد کو روتا دیکھ والدہ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے۔

اس جذباتی لمحے کو دیکھنے والے صارفین بھی متوجہ ہوئے اور اپنے والدین کے ساتھ بتائی گئی یادوں کو یاد کرتے رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More