ایک قیمت میں تین بچھیاں ۔۔ فارم کے جانوروں کی اسپیشل آفر

ہماری ویب  |  Jul 02, 2022

قربانی کے جانوروں سے متعلق کئی ایسی ویڈیوز ہیں جو سب جو حیرت زدہ کر دیتی ہیں۔ لیکن عید قرباں کے قریب آتے ہی جانوروں ان کا چرچہ ہی زبان زد عام ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو قربانی کے جانوروں سے متعلق ایک ایسی ہی خبر سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں قربانی کے بہترین جانوروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ قربانی کی تین بچھیوں کو جو کہ بہترین اور تندرست معلوم ہو رہی ہیں ان کی قیمتیں بھی بتائیں گئی ہیں۔

Cow Mandi (Bakra Eid In Pakistan) نامی سوشل میڈیا پیج پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی، جس میں لکھا گیا تھا کہ اسپیشل آفر، ساتھ ہی جانوروں کے مختلف ریٹس بھی درج تھے۔ جس میں ایم کے کیٹل فارم کی جانب سے آفر دی گئی۔

اگر آپ ایک بچھیا خریدنا چاہتے ہیں تو حاصل کریں 1 لاکھ 80 ہزار روپے میں، اسی طرح 2 بچھیا لینا چاہتے ہیں تو 3 لاکھ 50 ہزار میں حاصل کر سکتے ہیں، اور اگر تین جانور یعنی 3 بچھیوں کی قربانی کرنا چاہتے ہیں تو تینوں جانور حاصل کریں 5 لاکھ 10 ہزار میں۔

مہنگائی کے اس دور میں یہ آفر اس وقت سامنے آئی جب جانور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، بچھیوں کی صحت دیکھ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جانور انتہائی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی ہے۔

اسی پوسٹ میں فارم کا نمبر بھی لکھا گیا تھا، جس پر رابطہ کر کے آپ جانور کی تفصیلات اور سودے بازی کر سکتے ہیں، عین ممکن ہے کہ جانور اب تک بک بھھی چکے ہوں، کیونکہ پوسٹ سوشل میڈیا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More