دعا کی کراچی واپسی۔۔ میڈیکل بورڈ نے والدین کو بھی بلا لیا، سفید رنگ کا چشمہ لگا کر دعا زہرا کیوں آئیں؟

ہماری ویب  |  Jul 02, 2022

دعا زہرہ اس وقت کراچی میں موجود ہے اور اسے کچھ دیر قبل درست عمر کے تعین کے لیے میڈیکل چیک کی غرض سے سندھ سروس اسپتال لائی گئی تھی۔

ظہیر سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے آج کراچی میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جاری ہیں، ڈاؤ ڈینٹل کالج میں دعا زہرا کے دانتوں کا ٹیسٹ مکمل کر کے دوبارہ سروسز اسپتال پہنچا گیا ہے۔

وہیں میڈیکل بورڈ کی جانب سے دعا کے والدین کو بھی طلب کیا گیا ہے جہاں وہ ان سے دعا کی زندگی سے متعلق سوالات کرے گا۔

میڈیکل بورڈ نے دعا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کو بھی طلب کیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق عمر جانچنے کے لیے دعا کے مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے بھی کیے جائیں گے اور اُس کے پیدائشی سرٹیفکیٹس اور دیگر دستاویزات بھی دیکھے جائیں گے۔

دوسری جانب ایک چیز جو دعا زہرا کے آج کراچی آنے پر دیکھی گئی جس پر سوالات کیئے جا رہے ہیں وہ ان کا چشمہ ہے جو کسی طلبی پر انہوں نے پہلی بار لگایا ہے۔ قیاس آرئیاں کی جا رہی ہیں کہ دعا زہرا جو سفید رنگ کا چشمہ لگا کر اسپتال میں آئی وہ والد کو اشارہ تھا۔

اس حوالے سے نیچے دی گئی ویڈیو آپ سب لازمی دیکھیں۔

خیال رہے دعا زہرا کے مقدمہ اغوا، اس کی پنجاب میں تلاش، بازیابی کا معاملہ، عدالت میں پیشیوں اور میڈیکل کرانے کے سلسلے میں سندھ پولیس کے اب تک 30 لاکھ روپے کے اخراجات آچکے ہیں اور یہ کیس تاحال جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More