دعا زہرا کی عمر کتنی ہے؟ میڈیکل رپورٹ نے کیس کو نیا موڑ دے دیا

ہماری ویب  |  Jul 04, 2022

میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے۔ سید مہدی علی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کے مطابق میڈیکل رپورٹ نے دعا کے والد کے بیان کی تصدیق کی ہے۔ جبران ناصر کے مطابق دعا کے والد کی جانب سے نادرا کے دکھائے گئے تمام دستاویزات بالکل درست تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گھر سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرا کے لئے سندھ حکومت نے دوبارہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جبکہ اس سے قبل ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں دعا کی عمر 17 سال قرار دی گئی تھی البتہ دعا کے والد کی درخواست پر دوبارہ میڈیکل کیا گیا جس کے بعد دعا کی حالیہ رپورٹ میں انھیں “مائنر“ یعنی نابالغ لکھا گیا ہے۔ عمر کا اندازہ کرنے کے لئے دعا کی بتیسی، کلائی اور کہنی کا ایکسرے کیا گیا تھا جبکہ یہ فیصلہ 10 رکنی بورڈ پر مشتل تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 15 سے زیادہ 16 سال سے کم ہے۔

وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں ایک سے دو سال کا مارجن ہوتا ہے البتہ اب دعا واضح طور پر نابالغ قرار دی جاچکی ہے اور کیس کو اب اغوا کے تناظر میں آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More