پسندیدہ خوراک نہ ملے تو سارا دن بھوکا رہتا ہے ۔۔ نایاب نسل کا یہ جانور کس جگہ موجود ہے! اس میں ایسی کیا خاص بات ہے جو ہر پاکستانی اسے خریدنا چاہتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 04, 2022

مسلمان جہاں کہیں بھی ہوں عید الاضحیٰ پر سنت ابرہیمی کی ادائیگی کیلئے خوبصورت سے خوبصورت جانور خریدتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسا بیل کے کر حاضر ہوئے ہیں جو کہ اب تک کا پاکستان کا سب سے بڑا اور جاندار بیل مانا جا رہا ہے۔ جس اک وزن 50 من بتایا جا رہا ہے۔

یہ بیل پنجاب کے شہر ملتان میں موجود ہے جسے خریدنے کیلئے پاکستان بھر سے لوگ آ رہے ہیں۔ جبکہ یہ صرف چارہ ہی نہیں کھاتا بلکہ صبح میں دودھ، مکھن، دوپہر میں دہی، گھی اور رات میں 10 لیٹر دودھ پیتا ہے۔ یہی اس کی جسمات کا راز ہے۔

اس کے مالک کا مزید یہ کہنا تھا کہ اسے ہم نے بہت خلوص سے پالا ہے کیونکہ جب یہ بچہ تھا تو ہم نے اسے 5 لاکھ میں خریدا تھا۔ یہی نہیں یہ کوئی پاکستان کی نسل نہیں بلکہ آسٹریلیا کی نایاب نسل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کیلئے ہم نے اپنے باڑے میں کولر، پنکھے لگائے ہوئے۔ یہی نہیں بلکہ یہ صبح شام 2 مرتبہ نہاتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ ہے بھی بہت لاڈلا، اس بات کا ثبوت ہم یوں دے سکتے ہیں کہ جب اسے اس کی من پسند خوراک نہ دی جائے تو یہ پھر کچھ بھی اور نہیں کھاتا اور چارہ اپنے منہ کو لگا کر کھڑا ہو جاتا ہے، اپنے ہی کان، آنکھیں خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس کے مالک پاکستان کے اس طاقتور اور سب سے بڑے جانور کی قیمت 50 لاکھ مانگ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ 35 لاکھ روپے قیمت لگ بھی چکی ہے۔

ڈیجیٹل پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں یہ بھی کہ ہمارے اس جانور کو کوئی دل والا ہی خریدے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More