یہ کسی سے ہاتھ ملاتے ہوئے اپنی شادی کی انگوٹھی کیوں اتار دیتے ہیں؟ دنیا کی چند ایسی عجیب و غریب چیزیں جن کے بارے میں آپ نے پہلے نہیں سنا ہوگا

ہماری ویب  |  Jul 04, 2022

کیا آپ جانتے ہیں امریکہ کے صدر اوبامہ کسی سے ہاتھ ملاتے ہوئے اپنی شادی کی انگوٹھی اتار دیتے ہیں؟ ان کا یہ عمل امریکی صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد میڈیا کی نظروں میں آیا اور لوگوں نے اس حوالے سے قیاس آرائیںاں شروع کردیں۔

اوبامہ ہاتھ ملاتے ہوئے اپنی انگوٹھی کیوں اتار دیتے ہیں؟

لوگوں کا کہنا ہے کہ چونکہ ہاتھ ملاتے ہوئے اکثر ہاتھ کے زیورات بریسلیٹ اور انگوٹھی وغیرہ لوگوں کے ہاتھ میں چبھتی ہے اس لئے شاید سابق امریکی صدر اپنی شادی کی انگوٹھی اتار کر جیب میں ڈال لیتے تھے اور پھر ہاتھ ملاتے تھے۔

الٹا کیفے جس میں گاڑی بھی الٹی کھڑی ہے

جرمنی میں ایک ایسا کیفے ہے جو الٹا تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کیفے کی نوکیلی چھت زمین پر اور فرش اوپر کی جانب ہے اور تو اور اس کیفے میں موجود گاڑی بھی الٹی کھڑی کی گئی ہے۔ جب کوئی شخص اس کیفے میں داخل ہوتا ہے تو گھر کے اندر کی الٹی چیزوں کے درمیان وہ خود بھی الٹا دکھنے لگتا ہے۔ سیاح اس کیفے کوف کو دور دور سے دیکھنے آتے ہیں اور یہاں تصاویر بنواتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More