مفت بجلی کی فراہمی ووٹرز کو لالچ دینا ہے، ثابت ہو گیا عوام انہیں ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں، فرخ حبیب

ہم نیوز  |  Jul 04, 2022

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے صوبہ پنجاب میں قائم ن لیگ کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفت بجلی کی فراہمی ووٹرز کو لالچ دینا ہے، ثابت ہو گیا ہے کہ عوام ان کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام پر مہنگائی کا خود کش حملہ کیا ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی انسٹالڈ کیپسٹی 41 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے جب کہ پیک لوڈ 27 ہزار میگا واٹ کے قریب ہے۔

پاکستان کی انسٹالڈ کیپسٹی41ہزار میگا واٹ سے زائد جبکہ پیک لوڈ27 ہزار میگا واٹ کے قریب ہےپہلے ہی14ہزار میگاواٹ زائدانسٹالڈ کیپسٹی ہے جنکی کیپسٹی پیمنٹس عوام بھر رہے ہیں

ن لیگ نے ارسطو کو سب سے سیانا بندہ مشہور کیا ہوا ہے اسکا یہ حال ہےباقیوں کابیڑہ کتنا غرق ہو گااندازہ کریں pic.twitter.com/VrZJUCJ8Pe

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 4, 2022

سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا کہ پہلے ہی 14 ہزار میگا واٹ زائد انسٹالڈ کیپسٹی ہے جن کی کیپسٹی پیمنٹس عوام بھر رہے ہیں۔

کراچی والوں کیلئے بری خبر ! بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ نے ارسطو کو سیانا بندہ مشہور کیا ہوا ہے اس کا یہ حال ہے، باقیوں کا بیڑہ کتنا غرق ہو گا اندازہ کریں؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More