کیا معلوم تھا یہ معصوم بچییاں بڑی ہو کر پاکستان کی مشہور اداکارہ بنیں گی ۔۔ پہچانیں یہ بہنیں کون ہیں جنھیں آدھے سے زیادہ لوگ پہچاننے میں ناکام ہو جاتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 05, 2022

تصویر میں آپ کو دو بہت پیاری سی بچیاں نظر آرہی ہیں ان میں سے ایک وہ ہے جو کہ آج لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں، ان کی خوبصورت مسکراہٹ اور ہنسی کے لوگ دیوانے ہیں ۔ انہوں نے ایکٹنگ کے علاوہ ماڈلنگ میں بھی بہت جلد ہی اپنی پہچان بنا لی ہے۔ اپنی خوبصورتی اور اپنی دلکش ہنسی کی وجہ سے لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں خاص کر نوجوانوں میں یہ خاصی مقبول ہیں۔ یہ اپنے ہر کردار میں اپنی جاندار اداکاری سے جان ڈال دیتی ہیں۔ یہ بتاتے چلیں کہ اس تصویر میں موجود دونوں بچیاں اس وقت اداکاری اور ماڈلنگ دونوں میدانوں میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔

ان میں سے ایک کی حال ہی میں شادی ہوئی جس نے پورے میڈیا کی توجہ کھینچ لی تھی۔ جی ہاں ہم بات کر رہے تھے سارہ خان کی جو کہ ایک بہت اچھی ماڈل، اور بہت عمدہ اداکارہ بھی ہیں ۔ ان کے ساتھ ان کی چھوٹی بہن نور خان ہیں ۔ نور خان نے ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی اداکاری اور ماڈلنگ کی فیلڈ میں قدم رکھا ہے۔ دونوں بہنیں اپنی خوبصورتی اور وقار کی وجہ سے اپنا علیحدہ مقام رکھتی ہیں۔ نور خان گو کہ ابھی اس میدان میں نئی ہیں لیکن ان کی بھی خاصی پزیرائی ہوئی ہے۔ اور وہ بھی اب کافی ڈراموں اور اشتہارات میں اپنے جوہر دکھا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں بہنیں مختلف ڈیزائنرز میں بھی خاصی پسند کی جاتی ہیں کیونکہ ان کی خوبصورتی کی وجہ سے ان ڈیزائنرز کے کپڑوں کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More