اِن کی بہن کاروبار کرتی ہیں مگریہ بات کوئی نہیں جانتا ۔۔ مشہور پاکستانی اداکاراؤں کی اندیکھی بہنیں کیا کام کرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 06, 2022

بہنیں دو ہوں یا دو سے زیادہ جب کہیں ایک ساتھ جمع ہوتی ہیں تو خوب ہلا گلا کرتی ہیں۔ وہیں پاکستانی شوبز اداکاراؤں کی بہنیں ہیں لیکن مداحوں نے کبھی دیکھا نہیں ہوگا جن کے بارے میں آج ہم جاننے والے ہیں اور وہ اداکارائیں اپنی بہنوں سے کتنا پیار کرتی ہیں اور ساتھ میں ان کی کونسی تصویریں آج ہم دیکھیں گے۔

پاکستان شوبز کی مشہور اداکارائیں جن کی بہنیں شکل و صورت میں بالکل انہیں کی طرح نظر آتی ہیں ہیں مگر لوگوں نے انہیں ٹی وی اسکرین پر کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں مقبول اداکاراؤں کی بہنوں کے بارے میں اس خبر میں۔

1- کومل عزیز

ابھرتی ہوئی اداکارہ کومل عزیز کی ایک بہن ہیں جن کا نام کنیز فاطمہ خان ہے۔ کومل کی متعدد تصاویر اپنی بہن کے ساتھ انسٹاگرام پر موجود ہیں اور دیکھ کر لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان بہت محبت ہے۔ کومل عزیز کی بہن کنیز فاطمہ ڈاکٹر، ریسرچر اور کاروباری شخصیت ہیں مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کونسا کاروبار کرتی ہیں۔ کومل عزیز اپنی بہن سے عمر میں بڑی ہیں۔

2- سونیا حسین

باصلاحیت ٹیلی وژن اداکارہ سونیا حسین جنہیں ان کے مداحوں نے کئی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا ہوگا، ان کی بھی ایک بہن ہیں اور دونوں کی بہت دوستی بے مثال ہے۔ سونیا نے ماڈلنگ اور پھر ڈراموں کی طرف آنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی بہن ثنا حسین ڈاکٹر کے پیشے سے وابستہ ہوئیں۔ سونیا حسین کی ایک اور بہن ہیں اور ان کی شادی ہوچکی ہے۔

3- زالے سرحدی

معروف ماڈل و اداکارہ زالے سرحدی ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں۔انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل میں کام کیا ہے۔ زالے سرحدی کی ایک ہمشکل بہن بھی ہیں جن کا نام زائلہ سرحدی ہے۔ دونوں بہنوں کی شکلوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق زالے سرحدی کی بہن زائلہ سرحدی ٹی وی اسکرین کا حصہ بن چکی ہیں۔

4- ریما خان

لالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ ریما خان کی چھوٹی بہن ثانیہ زوہیب سی ایس پی افسر ہیں۔انہوں نے 2004ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں بہت سی فلموں کی پیشکش بھی ہوئیں لیکن ریما نہیں چاہتیں تھی کہ ان کی بہن فلم نگری میں قدم رکھیں۔ ریما خان کی بہن ثانیہ کے دو بچے بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More