گال ٹیسٹ: سری لنکا بھاری برتری حاصل نہ کرسکا

اردو نیوز  |  Jul 18, 2022

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا کو پاکستان پر 40 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 

اتوار کو میچ کے دوسرے روز جب خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے۔ 

آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی دیمتھ کرونارتنے تھے، جو 16 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور سری لنکا کو پہلی اننگز میں صرف چار رنز کی برتری حاصل ہوسکی۔ 

اتوار کو سری لنکا کی پہلی اننگز کے 222 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم  دوسرے دن کھانے کے وقفے تک صرف 104 رنز سات وکٹیں گنوا چکی تھی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم کے علاوہ کسی بیٹر نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سینچری سکور کی اور 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

سری لنکن سپنر پرابھات جایاسوریا نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 13، امام الحق 2، اظہر علی 3، محمد رضوان 19، آغا سلمان 5، محمد نواز 5 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے تنقید بھرے تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

عبد اللہ نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’اس ٹیم کو ضرورت سے زیادہ اچھا سمجھا جاتا ہے، ہم اپنی گھر کی وکٹوں پر نہیں کھیل سکتے، گال میں کیسے کھیلیں گے؟‘

This team is so overrated we couldn't play on our home wickets how we gonna play at Galle.

— Abdullah (@HolaItsAbdullah) July 17, 2022

حمزہ شیخ نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’ان پچز پر آغا اور رضوان کی جگہ فواد اور سرفراز کو کھیلنا چاہیے، سرفراز رضوان سے سپن کھیلنے کا بہت بہتر کھلاڑی ہے۔‘

Sarfraz & Fawad should Play Instead of Agha & Rizwan on These Pitches.Sarfarz is way Way batter player of Spin Than Rizwan

— Hamza Sheikh (@hamza007_) July 17, 2022

احمد رضا نامی ایک صارف نے میم کے ذریعے پاکستانی ٹیم کے جایاسوریا کے خلاف کھیلنے کی منصوبہ بندی دکھائی۔

Pakistani Batters Trying to Tackle Jayasuriya.#PAKvSL #SLvPAK pic.twitter.com/fqIWJEgjCH

— Ahmed Raza (@AhmedDada27) July 17, 2022

حسن چیمہ نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’صحیح میچ گنوایا ہے، ہم سے اچھا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ سپنرز کو کھیلتے ہیں۔‘

فخرو نامی ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’کاش ہمارے پاس بھی ایک آدھا پنت ہوتا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More