پاکستان ہاکی ٹیم میڈلز کی دوڑ سے باہر، آسٹریلیا نے کیسے شکست دے د ی؟

ہماری ویب  |  Aug 05, 2022

برمنگھم :برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں  پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈلز کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے شکست دیدی۔ گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں میچ میں سات صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یونیورسٹی آف برمنگھم ہاکی سینٹر میں ہونیوالے میچ کے آغاز میں قومی کھلاڑی کافی جارح مزاج نظر آئے لیکن بعد میں آسٹریلوی کھلاڑی گول پر گول کرتے رہے۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی۔ ٹورنامنٹ میں اب ساتویں پوزیشن کیلئے کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی، اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت ایونٹ کی پہلی فتح تھی۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔ برمنگھم میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا کوارٹر اچھا کھیلی اور مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا لیکن دوسرا کوارٹر شروع ہوا تو کیوی ٹیم حاوی آگئی۔

کیوی کھلاڑی ہوگو نے دو منٹ میں دو گول داغ دیے لیکن 25 ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کر دیا۔تیسرے کوارٹر میں بھی کیویز چھائے رہے اور تھامس نے اسکور 1-3 کر دیا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں لین سیم نے ایک اور گول کردیا اور نیوزی لینڈ کو 1-4 فتح دلا دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More