میں جانتا ہوں یہ نوکری بہت مشکل ہے مگر پھر بھی ۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کو بڑی سرکاری نوکریاں کیوں دیں گئیں؟

ہماری ویب  |  Aug 15, 2022

ملک کی خدمت کرنے کا موقعہ جسے بھی ملتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتا ہے بالکل اسی طرح اب ملک کے نامور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو ان کے فلم میں پولیس والے کے اچھے کردار پر اعزازی طور پر ایس پی بنا دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی آزادی والے دن انہوں نے آئی جی غلام نبی میمن سے ملاقات کی جس میں انہیں پولیس یونیفارم دی گئی اور ان کی فلم قائداعظم زندہ باد میں ایس ایچ او گلاب کے کردار کو بہت سراہا گیا کیونکہ ان کے کردار نے معاشرے میں پولیس کا مثبت رحجان پیدا کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات کہیں اور نہیں بلکہ کراچی پولیس کے سی سی پی او آفس میں ہوئی اور ایک تقریب بھی رکھی گئی جس میں پولیس کے دیگر اعلیٰ آفیسرز بھی شامل تھے۔

لیکن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے فہد نے کہا کہ آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے کیونکہ میں آج اعزازی طور پر ڈی یاس پی بنا ہوں۔ اور مجھے معلوم ہے کہ نوکری آسان نہیں لیکن ملک و قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔

شاہین شاہ آفریدی:

یہ پولیس کی نوکری بہت مشکل ہے میرے والد نے 25 سال پولیس کی نوکری کی۔ یہ الفاظ ہیں شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی کے۔

انہیں گزشتہ روز خیبر پختونخواہ پولیس میں ڈی اسی پی کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے۔ آئیے آج ہم آپکو ان کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں ان کے کھیل کی وجہ سے بڑے بڑے سرکاری عہدے ملے۔

کل بروز 4 جولائی 2022 کو قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو کے پی کے پولیس میں ڈی ایس پی کی عہدے سے نوازا گیا۔ یہ اعزازی عہدہ ملنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تو ٹی وی پر ہی بس نظر آتے ہیں۔

مگر آپ لوگوں کے کارنامے بے مثال ہیں۔ دوران تقریب انکا کہنا تھا کہ میرے والد نے 25 سال پولیس کی نوکری کی اب بھائی بھی 13 سال سے قوم کی خدمت کر رہا ہے۔

مجھے معلوم ہے کہ کتنا مشکل ہوتا ہے یہ کام، کیونکہ ہمارے گھر پر 2 مرتبہ بم دھماکہ ہوا اور ایک مرتبہ تو ابو بھی بہت زخمی ہوئے مگر میں آپ سے آج یہ کہتا ہوں کہ جب بھی میری ضرور پڑے میں اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے حاضر ہوں گا۔

فخر زمان:

قومی ٹیم کے مایاناز بلے باز فخر زمان پہلے سے ہی پاک نیوی کا حصہ تھے مگر بھارت سے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے بعد انہیں اعزازی طور پر لیفٹیننٹ کا عہدہ دیا گیا تھا۔ جس پر یہ انتہائی خوش تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More