رات کے وقت گاڑی اندھیرے میں ملیر ندی میں جاگری، خاندان ڈوب گیا ۔۔ گاڑی میں سوار گھر کے کتنے افراد اب تک لاپتہ ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

کراچی میں بارش نے ہر طرف تباہی مچادی وہیں ملیر ندی سے نکلنے والے سیلابی ریلے میں گذشتہ روز گاڑی بہہ گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم نائن لنک روڈ پر ملیر ندی کے سیلابی پانی میں بہنے والی گاڑی ندی سے ملی گئی، تاہم گاڑی میں سوار 7 افراد تھے جن کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

کار سوار کی کوشش تھی کہ سیلابی پانی کو پار کرکے گاڑی نکال لی جائے گی مگر وہ سیلابی ریلے میں بہہ کر ندی میں جا گری۔

رپورٹ کے مطابق رات کو اندھیرا ہونے کے باعث ملیر ندی میں ڈوبنے والی گاڑی کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا۔

تاہم آج صبح سویرے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے گاڑی کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا تو لنک روڈ سے 2 سے 3 کلومیٹر دور گاڑی ندی سے مل گئی۔

گاڑی میں ڈرائیور کی علاوہ میاں بیوی اور ان کے 4 بچے سوار تھے، متاثرہ خاندان کے افراد کراچی سے حیدر آباد جا رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More