نیند سے جاگتے ہی سرپرائز دیکھ کر بلی نے کیا کیا؟ ۔۔ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Aug 18, 2022

نیند میں مزے مزے کے خواب ہر انسان دیکھتا ہے اور جہاں تک خواب دیکھنے کی بات ہے تو جانور بھی خواب دیکھتے ہیں اسی لئے تو بلی کے خواب میں چھیچھڑے کی مثال بنی ہے کیونکہ اگر بلی خواب دیکھتی ہے تب ہی تو اس کو خواب میں کھانا نظر آتا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک پیاری سی بلی محو خواب ہے اور اس کی شکل سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شائد وہ خواب میں مزیدار کھانا دیکھ رہی ہے اور جونہی آنکھ کھلتی ہے اپنے سامنے من پسند کھانا دیکھ کر اس کا دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔

معصوم سی بلی کی اس پیاری سی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو کو بہت زیادہ شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ آج کے دور میں بلیاں پالتو جانوروں کے طور پر پالی جاتی ہیں، اس کے علاوہ بھی بلی انسانی آبادیوں میں آوارہ پائی جاتی ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں بلیوں کو پالتو جانوروں کو پالنے کا رواج بہت زیادہ ہے اور ان کے لیے مخصوص خوراک تیار کرنے کے کاروبار کو ایک بڑی صنعت کی حیثیت حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More