خاندان والے ناراض ہوئے، تعلق بھی توڑ دیا۔۔ وہ اداکارائیں جو ماں باپ کی طلاق کا بتاتے ہوئے افسردہ ہو گئیں

ہماری ویب  |  Aug 19, 2022

پاکستان کی مشہور شخصیات ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں لیکن شوبز ستاروں کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات مداحوں کو بھی افسردہ کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ہانیہ عامر:

حال ہی میں ہانیہ ایک مشہور شوبز پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے نظر آئیں جہاں وہ پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ:

" میں جب 11 یا 12 سال کی تھی تو میرے والدین کی علیحدگی ہوگئی تھی، میری امی نے ہم بہنوں کو اکیلے ہی پالا ہے۔ ہم کبھی اسلام آباد میں ہوتے تو کبھی ایبٹ آباد میں۔ ہم 3 سال تک ایبٹ آباد میں رہے۔ میری اور میرے کزنز کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے اور ہم سب مل جل کر رہتے ہیں۔ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ میرے گھر والے اب بھی مجھے بڑا سٹار نہیں سمجھتے، بس وہ یہ جانتے ہیں کہ میرے ڈرامے سب دیکھ رہے ہیں اور آج کل میرے ہمسفر کی مالا کو سب پسند کر رہے ہیں۔"

ہانیہ نے مزید کہا کہ: " میں نے 17 سال کی عمر سے اپنے گرھ کی ذمہ داری سنبھالی، میں ہر چیز کا برے سے برا سوچ کر اس کا حل جلدی ہی نکالنے کی کوشش کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں مشکل سے مشکل حالات کو ہنستے ہوئے نکال دیتی ہوں۔

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر میرے متعلق جو بھی باتیں ہوئیں اس سے مجھے عقل آئی کہ یہ میں کس راتسے پر نکل پڑی ہوں؟ وہ میرا راستہ تھا ہی نہیں، میں نے پھر خود کو اس سے الگ کرلیا اور اب میں بہت مختلف ہوگئی ہوں۔ "

اداکارہ امر خان:

پاکستانی اداکارہ امر خان اگرچہ اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن بہت ک لوگ جاتنے ہیں کہ ان زندگی میں آنے والی مشکلات کو انہوں نے کس طرح سنبھالا۔

اداکارہ بتاتی ہیں کہ جب وہ 2 سال کی تھی تو والدین کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ والدہ کے ساتھ نانی کے گھر ہی رہائش اختیار کیے ہوئے تھیں، ان دنوں وہ کمرے میں جب وقت بتاتیں تو ان کی سوچنے اور امیجنیشن کی صلاحیت بھی کافی تیز ہو گئی۔

امر بتاتی ہیں کہ وہ تنہائی میں آئینے سے باتیں کیا کرتی ہیں، اگرچہ یہ ایک حیرت انگیز بات ہے لیکن مجھے اس باتیں کرنا پسند ہے۔ امر خان کو بچپن میں اور پڑھائی کی عمر تک بے یقینی اور بے چینی کی صورتحال نے جکڑے رکھا تھا، اس حد تک بے چینی ہوتی تھی کہ وہ پریشان ہو جاتی تھیں، تاہم انہوں نے اسے کنٹرول کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More