والد تعلیم کا خرچہ نہیں دیتے ۔۔ بیٹی باپ کی کنجوسی سے تنگ آکر اس کے 27 لاکھ لیکر تھانے پہنچ گئی، پولیس نے شخص کے ساتھ کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Aug 20, 2022

باپ گھر کا واحد کفیل ہوتا ہے جو خاندان کے افراد پر اخراجات لٹا دیتا ہے مگر ایک ایسا باپ بھی سامنے آیا ہے جو انتہائی کنجوس شخصیت کا مالک ہے جس کی وجہ سے اس کی بیٹی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق باپ کی کنجوسی کے باعث بیٹی اپنے والد کے 27 لاکھ کی رقم لے کر تھانے پہنچ گئی جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے کنجوس شخص کی بیٹی نے پولیس تھانے میں باپ کے خلاف شکایت درج کرائی جس پر پولیس کا کہنا تھا کہ آدمی بہت کنجوس ہے اور گھر والوں پر خرچ کرنے کے بجائے پیسے بچا بچا کر رکھتا ہے۔

پولیس نے لڑکی کے آنے پر باپ کو بھی تھانے بلایا اور اسے گھر والوں پر خرچ کرنے کی تلقین کی۔

اس معاملے کے بعد لڑکی کے والد نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنا دل بڑا کرے گا اور پیسے اپنے گھر والوں پر خرچ کرے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی بیٹی تھانے اس کے 27 لاکھ روپے لے کر پہچن گئی جس کی خبر ہر طرف پھیل گئی ہے اور گھر میں واردات کا خطرہ بڑھا گیا ہے جس کے بعد کنجوس شخص کا بینک میں اکاؤنٹ کھلوا کر رقم اس میں رکھوائی جائے گی۔

نوٹ: بخل ایک بری عادت ہے جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا، بلکہ اگر کمائی گئی رقم اچھے کاموں میں خرچ کی گئی تو وہ گھر میں برکت کا سبب بنتی اور مال میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More