کروڑوں شہریوں کے پاس ورڈ محفوظ رکھنے والا سافٹ ویئر ہیک

ہم نیوز  |  Aug 26, 2022

تین کروڑ سے زائد شہریوں کے پاس ورڈ محفوظ رکھنے والے سافٹ ویئر پروگرام ’ لاسٹ پاسٹ‘ کو ہیک کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکر نے سورس کوڈ چرا کر پروگرام تک رسائی حاصل کی تاہم صارفین کی معلومات محفوظ ہیں۔

لاسٹ پاسٹ دنیا کا سب سے مقبول پاس ورڈ مینیجر ہے جہاں صارفین اپنے پاس ورڈ اور ان سے متعلق معلومات کو خفیہ طور پر اسٹور کر سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکا نے خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائبرحکام کا کہنا تھا کہ لاگ فور جے نامی سافٹ ویئر میں خامیاں سامنے آئی ہیں.

سائبرحکام نے بڑی امریکی صنعتوں کے ایگزیکٹوز کو متنبہ کیا تھا کہ سنگین خامیوں کو دور کرنے کے  لیے  کارروائی کرنے کی  ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More