ہائی کورٹ کا تین ہفتے میں پیناڈول کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنانے کا حکم

ہم نیوز  |  Sep 14, 2022

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ تین ہفتوں میں پینا ڈول کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ پینا ڈول مارکیٹ میں شا رٹ ہے، پینا ڈول ایسی دوائی ہے جو ہر گھر کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے تین ہفتے میں پینا ڈول کی مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنانے کا حکمدیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

ہم نیوز کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی عوام پریشان ہیں، حکومت عوام کی مشکلات کا کچھ احساس کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More