خاتون پیسے اور قیمتی سامان رکشے میں ہی بھول گئی ۔۔ کراچی کے غریب رکشہ ڈرائیور نے سامان کے ساتھ ایسا کیا کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ہماری ویب  |  Sep 28, 2022

کراچی: شہر قائد ان دنوں ڈاکوؤں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور شہر کا کوئی علاقہ اس وقت محفوظ نہیں لیکن کراچی میں ایسے لوگوں کی بھی کوئی کمی نہیں  جو غربت اور تنگدستی کے باوجود بے ایمانی سے ہمیشہ گریز کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک شہری عامر ہیں، ملیر سعود آباد سرد خانہ شاد مان شادی ہال کے قریب رہنے والے عامر دن میں ملازمت اور شام کو جزوی اوقات میں رکشہ چلاتے ہیں۔

ایک شہری نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ آج میری ہمشیرہ ان کے رکشہ میں اپنا پرس بھول گئی تھیں۔ گھر آ کر یاد آیا۔

ہمشیرہ نے مجھے بتایا کہ پرس میں پیسے، قیمتی سامان اور موبائل فون بھی تھا، میں نے چیک کرنے کے لیے ہمشیرہ کے موبائل پر کال کی تو ان ڈرائیور صاحب نے اٹھایا۔

کچھ سوالات کرکے بولے آپ پریشان نہ ہوں یہ سب کچھ آپ کی امانت ہے فلاں فلاں جگہ آ کر لے جائیں۔ میں جا کر لے آیا۔

اس پوسٹ پر شہریوں نے لاتعداد کمنٹس کئے، ایک شہری نے اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے، گارڈن سے کلفٹن کے لیے رکشہ میں سوار ہوا اور اپنا آئی فون رکشہ میں بھول گیا۔

تقریباً آدھے گھنٹے بعد اپنے فون پر فون کیا تو رکشہ ڈرائیور نے اُٹھایا اور میری بتائی ہوئی جگہ آ کر واپس دے گیا۔ میں نے جب انعام دینا چاہا تو مسلسل انکار کرتا رہا مگر پھر میرے شدید اصرار پر قبول کر لیا۔ ابھی ہمارا معاشرہ اچھے لوگ سے خالی نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More