امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔ ویڈیو دیکھ کر سب کی آنکھیں نم ہوگئیں

ہماری ویب  |  Sep 28, 2022

“امی ابو آپ الگ نہ ہوں۔ میرے ساتھ گھر چلیں۔ ہم سب ساتھ میں رہیں۔ آپ لوگ لڑائی نہ کریں پلیز ایک دوسرے سے دوستی کرلیں“

کچھ ایسے الفاظ تھے 6 سالہ ابراہیم کے جو اپنے والدین کی طلاق سے خوفزدہ ہو کر اسے روکنے کے لئے اسکول یونیفارم میں ہی عدالت پہنچ گیا۔ دلوں کو دکھی کردینے والا یہ واقعہ لاہور میں پیش آیا۔ ویڈیو دیکھیں

مجھے طلاق دے کر بچے چھین لئے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا بچہ یونیفارم میں کورٹ پہنچا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ وکیل بھی موجود ہیں۔ بچہ والدین سے ساتھ چلنے کے لئے اصرار کرتا رہا لیکن دونوں نے اس کی ن سنی۔ ابراہیم کی والدہ صائمہ کا کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر نے انھیں طلاق دے دی ہے اور بچے چھین لئے ہیں۔ بچہ اسکول میں پڑھتا ہے اور ماں باپ کی طلاق سے اس کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے۔

بچہ والد کے حوالے

صائمہ نے عدالت سے بچے کی تحوایل کے لئے رجوع کیا مگر عدالت نے ان کی درخواست رد کرتے ہوئے بچہ والد کے حوالے کردیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More