بابا کے لیے دعا کریں ۔۔ کھلاڑی امام الحق کے والد کو کون سا مرض لاحق ہو گیا جو انہوں نے دعاؤں کی اپیل کر دی

ہماری ویب  |  Sep 28, 2022

والد تو ہر بچے کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے مگر انہیں تکلیف ہوتی ہے تو یہی اولاد کانپ اٹھتی ہے۔ بالکل ایسا ہی پاکستانی کرکٹر امام الحق کے ساتھ ہوا۔ گزشتہ دن ان کے والد کو مائنر ہارٹ اٹیک ہوا مگر وہ اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔

تو اس لیے قومی کھلاڑی نے پاکستانیوں سے گزارش کی ہے کہ ان کی والد کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین قیمتی ہوتے ہیں، انہیں عزت دینا سیکھیں اور جب وہ آپ کے ساتھ ہوں تو انہیں اہمیت دیں۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کی اس درخوات پر عوام کی جانب سے ان کے والد کی صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More